کراچی:

ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے۔

ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل لین نمبر 5 میں قائم رہائشی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی جو تقریباً 20 سے 25 دن پرانی تھی، خاتون کی شناخت 35 سالہ حمیرا اصغر علی کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شوبز تھا اور وہ مذکورہ فلیٹ میں اکیلی ہی رہائش پذیر تھی۔

انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ حمیرا اصغر علی مذکورہ فلیٹ میں 2018 سے کرایے پر رہائش پذیر تھیں اور 2024 سے انہوں نے کرایہ دینا بند کر دیا تھا جس کے بعد مالک مکان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر فلیٹ خالی کرانے کے لیے بیلف نے پولیس سے رابطہ کیا اور اس کے بعد پولیس ان کے ہمراہ فلیٹ پر پہنچی تو فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا جس سے توڑ کر اندر گئے تو خاتون کی تعفن زدہ لاش کمرے میں پڑی ملی، جس پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مذکورہ فلیٹ کو سیل بھی کر دیا ہے۔

فاروق سنجرانی نے مزید بتایا کہ فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا جبکہ فوری طور پر ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم شبہ ہے کہ خاتون کی ہلاکت طبعی طور پر ہوئی ہو، خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جائیے گا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا حتمی تعین کیا جا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا متوفیہ کے کسی بھی رشتے دار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان خاتون کی لاش

پڑھیں:

لاہور: چینی باشندوں کے گھر پونے 2 کروڑ کی ڈکیتی، 3 ملزمان گرفتار

اسکرین گریب 

لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے سوا کروڑ روپے برآمد کر لیے۔

اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپو کے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہو گئے۔

اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق دو ملزمان سیکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی تھی۔

شہر بانو نقوی نے مزید بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد  ہو چکے ہیں جبکہ باقی پیسوں کی برآمد گی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • معروف ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کے والد کا لاش لینے سے انکار،پوسٹ مارٹم مکمل،سرد خانے منتقل
  • بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟
  • ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے اداکارہ کی ایک ماہ پرانی لاش ملی
  • معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد
  • کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد
  • کراچی؛ عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے جانے والی ٹیم کو اداکارہ کی 2 ہفتے پرانی لاش ملی
  • کراچی میں ایک اوراداکارہ کی فلیٹ سے کئی روز پر انی لاش برآمد
  • لاہور: چینی باشندوں کے گھر پونے 2 کروڑ کی ڈکیتی، 3 ملزمان گرفتار
  • بینک سے نکلنے والے شہری اور خاتون سے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی