شمالی کوریا نے یوکرین کے خلاف روس کے فوجی حملے کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے روسی فوجیوں کو توپ خانے کے گولے، میزائل اور افرادی قوت فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا یوکرین کیخلاف روس کی مدد کے لیے 20 ہزار فوجی بھیج رہا ہے، یوکرینی انٹیلجنس رپورٹ

اس بات کا اعلان ہفتے کے روز روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے موقع پر کیا گیا، جس میں دونوں ممالک نے اپنے دفاعی و سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

لاوروف نے کم جونگ اُن کو صدر ولادیمیر پوتن کا پیغام پہنچایا کہ وہ ’جلد براہِ راست روابط کے تسلسل کی امید رکھتے ہیں‘۔

روسی خبررساں ادارے TASS کے مطابق، لاوروف نے اپنے شمالی کوریائی ہم منصب چوئے سون ہوئی سے ملاقات میں بتایا کہ شمالی کوریا کے حکام نے ’یوکرین میں روسی کارروائیوں کے تمام اہداف کی مکمل حمایت‘ کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے شمالی کوریائی فوجیوں کو “بہادر” قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روس اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات میں یہ ملاقات تازہ ترین پیشرفت ہے، جو یوکرین جنگ کے پس منظر میں دفاعی و سیاسی اعتبار سے مسلسل قریب آتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے ہزاروں فوجی روس کیوں بھیجے گئے؟

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے روس کے کرُسک علاقے میں یوکرینی افواج کے خلاف کارروائی کے لیے ہزاروں فوجی بھیجے ہیں اور روسی فوج کو اسلحہ بھی فراہم کیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے ان غیرعلاقائی طاقتوں کی بالا دستی کے عزائم کے خلاف مشترکہ مزاحمت پر زور دیا ہے، جو شمال مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل میں کشیدگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

یہ ملاقات شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی شہر وونسان میں ہوئی، جہاں رواں ماہ کے آغاز میں ایک بڑا سیاحتی مقام کھولا گیا۔ لاوروف نے وونسان کو بہترین سیاحتی مقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف مقامی شہریوں ہی نہیں بلکہ روسی سیاحوں میں بھی مقبول ہوگا۔

روسی حکام نے دورے سے قبل اعلان کیا تھا کہ ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان ہفتے میں 2 پروازیں چلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ولادیمیر پیوٹن کے دورۂ شمالی کوریا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان عسکری معاہدہ طے پایا تھا، جس میں باہمی دفاعی شق بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیانگ یانگ پیوٹن روس سرگئی لاوروف شمالی کوریا ماسکو یوکرین جنگ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیانگ یانگ پیوٹن سرگئی لاوروف شمالی کوریا ماسکو یوکرین جنگ شمالی کوریا کے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت