شمالی کوریا کا یوکرین جنگ میں روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
یہ بیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے دورہ شمالی کوریا کے دوران سامنے آیا، جہاں ان کی ملاقات وونسن شہر میں کم جونگ اُن سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے دورہ شمالی کوریا کے دوران سامنے آیا، جہاں ان کی ملاقات وونسن شہر میں کم جونگ اُن سے ہوئی۔ ملاقات میں کم جونگ اُن نے کہا کہ روس کی پوزیشن اور اقدامات پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور شمالی کوریا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ روس نے بھی واضح کیا کہ وہ شمالی کوریا کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کرے گا۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شمالی کوریا
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :