میجر رب نواز قوم کے ہیرو ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے؛ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ پہنچ گئے، محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کے والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے میجر رب نواز کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید میجر رب نواز کے والد اور بھائی کے حوصلے اور جذبے کو سراہا، کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں، اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
محسن نقوی نے کہا کہ میجر رب نواز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے قیمتی جان وطن پر نچھاور کی، میجر رب نواز قوم کے ہیرو ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ شہداء وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔
یاد رہے کہ میجر رب نواز نے چند روز قبل بلوچستان کے علاقے آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میجر رب نواز محسن نقوی نے
پڑھیں:
ایشیا کپ تنازع: محسن نقوی نے مشاورت کیلئے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو بلالیا
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر مشاورت کے لیے سابق پی سی بی چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیض راجا کو دعوت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو مشاورت کے لیے ہیڈ افس آنے کی دعوت دے دی۔
مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔