جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ایک ایسے دلچسپ اور غیر روایتی نسخے کا انکشاف کیا ہے جو سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران تمنا بھاٹیا نے بتایا کہ وہ صبح اٹھنے کے فوراً بعد، دانت برش کرنے سے پہلے، چہرے پر اپنا تھوک لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسے نہ نکلیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ روزانہ صبح اُٹھ کر یہ عادت اپنانے سے برسوں سے ان کی جلد دانوں، کیل مہاسوں سے صاف رہی ہے۔ اداکارہ کا یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

کچھ افراد نے اس طریقے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی یہ گھریلو نسخہ استعمال کرتے ہیں، حتیٰ کہ کئی صارفین نے اسے آنکھوں کے انفیکشن میں بھی مؤثر قرار دیا۔

جبکہ دیگر صارفین نے اس کی سائنسی بنیاد پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ تھوک میں موجود بیکٹیریا سے لڑنے والے انزائمز اتنے مؤثر نہیں کہ وہ مہاسوں کی اصل وجوہات جیسے بند مسام، چکناہٹ اور سوزش کا علاج کر سکیں۔

تمنا بھاٹیا نے خواتین کو روزمرہ کی زندگی میں اسکن کیئر کرنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ 25 سال کی عمر سے ہر خاتون کو اسکن کیئر روٹین اپنانی چاہیئے تاکہ جلد پر عمر کے اثرات نہ نظر آسکیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: تمنا بھاٹیا

پڑھیں:

بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنے والوں کیخلاف اداکارہ کی قانونی کارروائی

بھارتی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل میں "گوپی بہو" کے کردار سے شہرت حاصل  کرنے والی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے اپنے نومولود بیٹے کی رنگت پر تنقید اور سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد سے اداکارہ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں، تاہم متعدد صارفین نے بچے کی رنگت پر نازیبا تبصرے کیے اور طنز و تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی رنگت پر تنقید اور اسے سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو قانونی طور پر سخت جواب دیں گی۔ 

اداکارہ نے کہا کہ بطور پبلک فگر وہ خود پر ہونے والی تنقید کو برداشت کر لیتی ہیں، تاہم ان کے بیٹے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے نسل پرستانہ رویے کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیوولینا نے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے اور نازیبا تبصروں کے اسکرین شاٹس فراہم کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ دیوولینا نے دسمبر 2022 میں اپنے جم ٹرینر شاہ نواز شیخ سے شادی کی تھی، اور دسمبر 2024 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنے والوں کیخلاف اداکارہ کی قانونی کارروائی
  • بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر مہر بانو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا
  • خوبرو اداکارہ مہر بانو کی بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل؛ ایک بار پھر تنقید کی زد میں
  • اداکارہ ماہم عامر کے دانت سے سوشل میڈیا صارفین کو مسئلہ کیا ہے؟
  • اداکارہ صبا قمر کی طبعیت ناساز؛ نیشنل ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج
  • تمنا بھاٹیا کا ویرات کوہلی اور عبدالرزاق سے منسوب افواہوں پر ردعمل
  • تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی
  • خوبصورتی کے راز پر اداکارائیں کیوں خاموش رہتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کا انکشاف