UrduPoint:
2025-08-06@16:42:51 GMT

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلٹس کا حکومت پاکستان کو خط

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلٹس کا حکومت پاکستان کو خط

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 ) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے)نے سینیٹ سے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے لئے پرٹیکشن ترمیمی ایکٹ منظور ہونے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے مطابق پرائیویسی کے حق اورذرائع کے عدم افشاءکے حق کا واضح تحفظ صحافتی آزادی کو برقرار رکھنے اور میڈیا کمیونٹی کو غیر ضروری دباﺅ سے آزاد کام کرنے کو یقینی بنانے کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے.

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان صحافیوں کو ماہانہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی، غیر قانونی چھانٹیوں اور صحافیوں پر تشدد اور مقتول صحافیوں کے کیسز پر فیصلوں میں تاخیر کا بھی خاتمہ کیا جائے گا آئی ایف جے نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، پی آئی او، پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری شکیل احمد کے نامم لکھے گئے خط میں کہاہے کہ پاکستان سینیٹ سے صحافیوں کے پروٹیکشن بل ترامیم کی منظوری قابل ستائش ہے اس کے لئے آئی ایف جے اور پی ایف یو جے کی جانب سے حکومت پاکستان کو کئی بارتوجہ دلائی گئی تھی.

خط میں کہا گیا ہے کہ ہم خاص طور پر ان اضافی شقوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو صحافیوں کے تحفظ کے لیے کمیشن کے قیام کی مزید وضاحت کرتی ہیں، جو اب مضبوط مینڈیٹ اورآزادانہ کام کرنے کی استطاعت کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کے کام کرے گا خط میں باور کرایا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں میڈیا کے پیشہ ور افراد فی الحال اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، سیاسی پولرائزیشن، بڑے پیمانے پر مظاہروں، سماجی خلفشار کے ساتھ ساتھ قانونی مداخلت اور دھمکیوں کے ماحول میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں.

صحافیوں کے خلاف جرائم بارے آئی ایف جے کی گزشتہ سال کی پاکستان پریس فریڈم رپورٹ میں7 صحافیوں کے قتل اور پریس آزادی کی 27 خلاف ورزیاں شامل ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی میڈیا کمیونٹی کے لیے ایک مضبوط اور آزاد منظرنامے کے ساتھ آپ کی پریس آزادی کے لیے مستقل عزم کی درخواست کرتے ہیں اور اس قانون میں تحریر کردہ اقدامات کے فوری اور موثر نفاذ کا انتظار کرتے ہیں.

خط میں کہا گیا ہے کہ آئی ایف جے اور پی ایف یو جے دونوں حکومت اور میڈیا کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ پاکستان میں تمام میڈیا پیشہ ور افراد کے لیے حقیقی طور پر محفوظ اور آزاد ماحول کو یقینی بنایا جا سکے پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری تبدیلیوں کی بھی ضرورت محسوس کرتے ہیں تاکہ اجتماعی گفت و شنید اوراداروں میں یونینوں کی رجسٹریشن پر پابندیوں کوختم کیا جا سکے اور بین الاقوامی لیبر تنظیم (آئی ایل او) کے کنونشنز کے مطابق تنظیم کے حق اور اجتماعی گفت و شنید کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے.

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قانون میں ضروری ترامیم پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کے لیے محفوظ کام کرنے کے ماحول کو یقینی بنائیں گی تاکہ تمام کارکنوں کے پاس ایک متحرک اور آزاد میڈیا کے لیے بنیادی حقوق اور تحفظات موجود ہوں. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خط میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے کہ پاکستان آئی ایف جے کو یقینی کام کرنے کرتے ہیں کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی وزارت داخلہ کے حکام نے وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  پیکا کے تحت 9 صحافیوں جبکہ عام شہریوں کے خلاف 689 مقدمات درج کئے گئے۔

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ راولپنڈی میں عادل راجا اور عمران ریاض پر ریاست کے خلاف مؤقف اپنانے پر درج کئے گئے، گوجرانوالہ میں شہزاد رفیق کے خلاف شہری کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، سوشل میڈیا پر عزت اچھالنے پر شہری نے درخواست دی تھی۔

اسلام آباد سے احمد نورانی، صابر شاکر، معید پیرزادہ،  محمد وحید کے خلاف ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر مقدمات درج کیے، کراچی میں بھی فرحان ملک کے خلاف کارروائی کی گئی جو ابھی ضمانت پر ہیں۔

مکمل معلومات نہ ہونے اور غلط بیانی پر چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کے افسر کو ڈانٹ دیا، کمیٹی نے  چاروں صوبوں کے آئی جیز سے تفصیلات مانگ لی۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پیکا کے تحت 9 صحافیوں اور عام شہریوں کیخلاف 689 مقدمات درج
  • پاکستان آرمی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن  انٹرنیشنل پاکستان  نے صحرائے چولستان میں نباتات کا بیج فضا سے بکھیر دیا
  • کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے اپگریڈیشن میں بڑی پیش رفت
  • پاکستانی سٹوڈنٹس نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
  • پاکستانی طلباء نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
  • انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر
  • گورنرپنجاب کا اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین
  • قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع