وزیراعظم کا دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنیوالے وزرا کیلئے سخت حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا ۔
سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کےاحکامات پرتمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف وزارتوں، ڈویژنز،اداروں میں دفتری اوقات اور وقت کی پابندی نہ کرنے پرنوٹس لیا گیا۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم نےتمام افسران اورملازمین کودفتری اوقات کی سختی سے پاسداری کرنےکاحکم دیا ہے، سیکریٹریز، اداروں کےسربراہان لازمی خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں ۔
اتراکھنڈ میں شدید بارش سے پہاڑوں پر سیلاب؛ 9 فوجی اور 50 شہری لاپتہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وقت کی پابندی
پڑھیں:
لاہور، مارکیٹیں رات 10 ، ریسٹورنٹ 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ
لاہور:(نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے حکم پر تمام مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو 2023 کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسداد اسموگ اقدامات کے تحت پیر سے ہفتہ مارکیٹیں رات دس بجے جبکہ ریسٹورنٹ اور کیفے رات گیارہ بجے بند ہوں گے۔
اتوارکو مارکیٹیں دوپہر دو بجے سے رات دس بجے تک کھل سکیں گی، ہوم ڈیلیوری کی رات 2 بجے تک اجازت ہوگی۔
میڈیکل اسٹورز، بیکریز، تندور، دودھ کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپس کو استثنیٰ ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار پر پابندی لازمی ہوگی، خلاف ورزی پردوکاندار ہوٹلز ریسٹوانٹس کو سیل کیا جائے اور بھاری جرمانے ہونگے۔