محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی اضلاع میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ ژوب، بارکھان، خضدار، موسیٰ خیل میں شام یا رات کے وقت بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے مقامات پر اضلاع میں
پڑھیں:
کشمیر بنے گا پاکستان، محکمہ داخلہ پنجاب میں یوم استحصال کشمیر پر تقریب
محکمہ داخلہ پنجاب ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے افسران نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ محکمہ داخلہ پنجاب میں یوم استحصال کشمیر پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی قیادت میں افسران و عملے نے اہلیان کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔ اہلیان کشمیر سے اظہاریکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی جس کے بعد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال اور اہلیان کشمیر کی امداد کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر محکمہ داخلہ پنجاب ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے افسران نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھینے گئے۔مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق استصواب رائے میں ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی تمام فیلڈ فارمیشنز میں بھی اہلیان جموں و کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔