وفاقی حکومت کا 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وفاقی حکومت نے 3 مراحل پر مشتمل منصوبے کے تحت 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ کی جلد نجکاری کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟
وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں تفصیلات جمع کرا دی ہیں، جن میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر 10 اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں اگلے ایک سے تین سال میں مزید 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کو تین سے پانچ سال کے دوران نجی تحویل میں دینے کا منصوبہ ہے۔
عبدالعلیم خان کے مطابق پہلے مرحلے میں جن اداروں کی نجکاری کا ارادہ ہے ان میں قومی ایئر لائن، روزویلٹ ہوٹل اور زرعی ترقیاتی بینک شامل ہیں، اس کے علاوہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) سمیت تین ڈسٹری بیوشن کمپنیز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت
عبد العلیم خان نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز (جنکوز) اور لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سرکاری ادارے عبدالعلیم خان قومی اسمبلی نجکاری کا فیصلہ وزیر نجکاری وفاقی حکومت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرکاری ادارے عبدالعلیم خان قومی اسمبلی نجکاری کا فیصلہ وزیر نجکاری وفاقی حکومت وی نیوز اداروں کی نجکاری نجکاری کا فیصلہ مرحلے میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے سرکاری ونجی اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم چلانے فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا (ایم آر) مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کوویکسی نیٹ کیا جائےگا۔خسرہ اینڈ روبیلا (ایم آر) مہم 17 سے 28 نومبر 2025 تک چلائے جائی گی۔ محکمہ تعلیم کا بھی کہنا تھا کہ مہم میں 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ذرئع کے مطابق محکمہ تعلیم کے پی کے نے بتایا کہ صحت کی ٹیمیں مہم کے دوران ضلع پشاور میں نجی اور سرکاری اسکولوں/ اداروں کا دورہ کریں گی۔ تمام متعلقہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں کریں گی۔ مزید برآں ضلع پشاور کے تمام نجی اور سرکاری اسکول، ادارے صحت، ٹیکہ کاری کے عملے کو سہولت فراہم کریں گے۔
ایم آر مہم کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔