وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی نیا آپریشن شروع نہیں ہوگا البتہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہوکر رہے گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود بھتہ دے کر رہے رہیں ہیں وہ کیا لڑیں گے، آپ فیصلہ کریں کہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہ ملک میں کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا، تاہم نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، یہ کارروائیاں کوئی نہیں روک سکتا، پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ عمران خان بڑا مقبول لیڈر ہے، مقبولیت بے گناہی کا ثبوت نہیں ہے، شیطان بھی بڑا پاپولر ہے مگر کبھی وہ فرشتہ نہیں بنا، مقبولیت کیا آپ کو اجازت دیتی ہے کہ آپ اٹھیں اور شہداء کے مجسموں کو آگ لگا دیں؟ کیا ہینڈسم اور پاپولر کے لیے قانون اور ہوگا؟ ’آپ اگر مقبول ہیں تو آپ کو زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے، 9 مئی کس جماعت نے کیا، سب کو پتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ 9 مئی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کیا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جس نے زمان پارک میں میری حفاظت نہیں کی یا جس نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا، میں اس کو ٹکٹ نہیں دوں گا۔

انہوں نے ارکانِ پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہی لوگوں نے ٹکٹ لینے کے لیے آگ لگائی اور آج اسی کے فیصلے یہ بھگت رہے ہیں، تو کہتے ہیں کہ عدالتوں کے فیصلے آنے چاہئیں۔ ’آپ تو بڑے لاڈلے ہیں، پنجاب کی عدالتوں سے فیصلے آ رہے ہیں، پشاور کی عدالتوں سے اسٹے آ رہے ہیں، اس سے زیادہ بہتر کیا ہو سکتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری ہوگی، طلال چوہدری

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سب سیاسی جماعتوں پر حملہ ہوتا ہے، تاہم یہ قابل غور ہے کہ صرف پی ٹی آئی کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، ’آپ کو درد ہے کہ آپ نے ٹی ٹی پی کو یہاں لا کے بسایا تھا، جس کے وزیر اور وزیر اعلیٰ بھتہ دے کے رہتے ہوں وہ کیا لڑیں گے؟ دہشت گرد کسی کو پنجابی کہہ کے مارتے ہیں، کسی کو شیعہ کہہ کے اور کسی کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کے طور پر شہید کرتے ہیں، حقیقت میں دہشت گرد شیعہ اور سیکیورٹی فورسز کو نہیں بلکہ پاکستانیوں کو مار رہے ہیں۔‘

’آپ فیصلہ کریں کہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ سیاست نہیں چلے گی، یہ 9 مئی سے بھی بڑا جرم ہے، آپ دہشت گردی کی جنگ میں رخنہ ڈالتے ہیں، آپ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے بجائے دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، آپ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، مجھے بتائیے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل ہوا؟‘

طلال چوہدری نے کہا کہ جس صوبے نے این ایف سی ایوارڈ میں سے حصہ لیا ہے، اس صوبے کے کئی اضلاع میں ابھی تک سی ٹی ڈی نہیں ہے، ان کا وزیر اعلیٰ کہتا ہے کہ ہم نہیں لڑیں گے، نہیں تو ہمارا حال پیپلز پارٹی اور اے این پی جیسا ہوگا، 2015 میں پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر حملہ ہوا، اس کے بعد کبھی حملہ نہیں ہوا، حملہ ہوتا ہے تو دیگر سیاسی جماعتوں پر ہوتا ہے، کوئی آپ کی رشتہ داری ہے دہشت گردوں سے؟ آپ پر حملہ اس لیے نہیں ہوتا کہ گٹھ جوڑ ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہو کر رہے گی، کسی کا باپ بھی اس ایکشن کو نہیں روک سکتا۔

پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025‘ کی منظوری

اجلاس کے دوران قومی اسمبلی نے ’پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025‘ کی منظوری بھی دے دی، جو وزیر مملکت طلال چوہدری نے پیش کیا۔

وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے میں پاکستان کو خطے میں سب سے کم ٹیرف ریٹ ملا ہے، جس سے امریکا میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری نیلسن عظیم نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں نہ تو کوئی اضافہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی مارکیٹ میں قلت ہے۔

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی کے مستقل ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ مینٹیننس اسٹاف کو سی ڈی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں جون تک ادا کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news خیبر پختونخوا طلال چوہدری مسلم لیگ ن نیشنل ایکشن پلان وزیر مملکت داخلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا طلال چوہدری مسلم لیگ ن نیشنل ایکشن پلان وزیر مملکت داخلہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور طلال چوہدری نے کہ نیشنل ایکشن پلان کے ساتھ کھڑے ہیں دہشت گردوں کے وزیر مملکت پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے پر پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوگی،بل پیش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیشرفت، اب کسی دوسرے ملک کی شہریت لینے پر پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوگی۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کا مقصد دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو مکمل شہریت کے حقوق بحال کرنا ہے۔ یہ بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے پیش کیا تھا اور اسے مزید کارروائی کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ان ممالک سے معاہدے کیے ہیں جہاں دوہری شہریت کو تسلیم کیا گیا ہے، قانون سازی کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قانون سازی اس لیے کی جا رہی ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے شہریت کے حقوق سے محروم ہونے سے بچایا جا سکے۔
اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے اجراء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی معاملات کا فیصلہ آرڈیننس کی بجائے پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی، طلال چوہدری
  • شیطان بہت مقبول ہے مگر وہ فرشتہ نہیں بن سکتا، طلال چوہدری
  • شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا: طلال چوہدری
  • پی ٹی آئی دہشت گروں کیساتھ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا، طلال چوہدری
  • پی ٹی آئی دہشت گروں کیساتھ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا، طلال چوہدری
  • دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے پر پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوگی،بل پیش
  • پھوپھیوں اور بیگم کے بعد بچے بھی آ جائیں تو کیا کر لیں گے، طلال چوہدری
  • پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام
  • کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، طلال چوہدری