وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2025 میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں 9 فیصد اضافہ معیشت کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں برآمدات کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے۔ فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں بہتری آ رہی ہے، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں سہولت پیدا ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم نے کہا کہ جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن کا تناسب بڑھنا حکومت کے لیے اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو معیشت میں استحکام کی علامت قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر 34.

9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو مالی سال 2023-24 کے مقابلے 28.8 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

علاوہ ازیں، انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جہاں 100 انڈیکس 145,000 کی سطح عبور کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی شہباز شریف شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

اسمال انڈسٹریز کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ، سمیڈا کی کارکردگی، جاری اصلاحات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی اور معیشت میں نہایت اہم مقام رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری: اسمال انڈسٹریز کا فروغ، بلاول بھٹو نے معاشی منصوبہ پیش کردیا

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سالانہ 3 کروڑ روپے تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو ’مائیکرو انٹرپرائزز‘ کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جسے جلد وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ خواتین کے لیے سمیڈا کی جانب سے ایک خصوصی ڈیجیٹل پورٹل کا اجرا بھی جلد متوقع ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سمیڈا کے کریڈٹ اسکورنگ ماڈل کی تشکیل، برآمدات میں اضافے کی حکمت عملی اور ایس ایم ای سب کنٹریکٹنگ کے قانونی فریم ورک پر کام کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ سمیڈا، وفاقی ادارہ شماریات کی مدد سے معیشت کے 20 مختلف شعبوں کا سروے بھی کروا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی سیل قائم کیا جائے، محسن نقوی

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر، رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز، سمیڈا کے بورڈ ممبران اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسمال انڈسٹریز کا فروغ خوشخبری سنادی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان
  • صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ  انتہائی تسلی بخش ہے؛ وزیراعظم
  • حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم کا برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حکومت ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے فعال حکمت عملی پر گامزن ہے، احسن اقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے چین روانہ ہوں گے
  • نئےمالی سال کےپہلے ہی مہینے تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ
  • اسمال انڈسٹریز کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
  • چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی