پاکپتن: خاتون کو تھپڑ مارنے والا تھانیدار گرفتار، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پاکپتن کے ایک گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارنے والے تھانیدار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پاکپتن میں چوکی فرید کوٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ملک اعجاز نے نواحی گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارا تھا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس آئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، ان کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔
کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ علی امین گنڈاپور کےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔