اویس کیانی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میدانِ لکشمی پور کے ہیرو، نشانِ حیدر کے حامل میجر طفیل محمد شہید کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرات کی تاریخ لکھی، میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کیا۔

نشان حیدر کے وارث، عظیم سپاہی نے دشمن کو اس کی صفوں میں گھس کر مارا، میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور شجاعت کی لازوال داستان رقم کی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل

میجر طفیل محمد شہید نے زخمی ہونے کے باوجود پیش قدمی نہ روکی اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا، بے مثال شجاعت کا یہ عظیم لمحہ ہماری نئی نسلوں کو ہمیشہ حوصلے اور عزم کا درس دیتا رہے گا، قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے سب سے آگے کھڑے ہو کر جنگ کی کایا پلٹ دی۔

میجر طفیل محمد شہید کے آخری الفاظ کہ "میں نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے، دشمن بھاگ گیا ہے"، آج ایک قومی حقیقت ہے، میجر طفیل محمد شہید کے الفاظ آج بھی وطن کے ہر سپاہی کا نعرہ ہیں۔

لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں پاک بھارت جنگ میں یہ سنہرے الفاظ ہر میدان میں گونجتے رہے اور دشمن کو ہر محاذ پر ہزیمت اٹھانا پڑی۔

حالیہ جنگ میں ہمارا ہر سپاہی، میجر طفیل محمد شہید بن کر لڑا اور اللہ تعالٰی نے قوم کو بے مثال فتح عطا فرمائی، دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے میجر طفیل محمد شہید کو سلام، میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو دلیر قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام، پاکستانی کرکٹر حیدر علی ضمانت پر رہا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاک افواج کا میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو 67 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

راولپنڈی:

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نشانِ امتیاز (ملٹری) نے پاک افواج کے ہمراہ میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو ان کی 67 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

میجر طفیل محمد شہید نے سابق مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن کے خلاف جرات و بہادری کی بے مثال داستان رقم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھی اور مشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ ان کے عظیم کارنامے پر قوم نے انہیں نشانِ حیدر جیسے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔

افواجِ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر طفیل شہید اور تمام شہداء کی قربانیاں قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔

ان کی جرات، ایثار اور وطن سے محبت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ وطن کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے یہ عظیم سپوت ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔

پاک افواج نے کہا کہ ہم ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہمارے لیے امن، استحکام اور آزادی کی ضمانت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 67 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے ،پاک فوج کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
  • پاک افواج کا میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو 67 ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت
  • محسن نقوی کا لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کالکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت
  • میجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت، پاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت پیش
  • میجر طفیل محمد شہید کے 67 ویں یومِ شہادت پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت
  • میجر طفیل محمد شہید کا 67 واں یوم شہادت، پاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت پیش
  • پاک افواج کا میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو 67 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت