بھارت کے مسلم سیاستدان فہد احمد سے شادی کرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شوہر کیلئے کئے گئے تبصرے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فہد احمد کو "چھپری" اور "ڈونگری سڑک چھاپ" کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ صارف سوارا اور فہد کی ایک ریئلٹی شو "پتی پتنی اور پنگا" میں شرکت کے بارے میں تنقید کر رہا تھا اور ان کا موازنہ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کے شوہر کے ساتھ کر رہا تھا۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس ایکس صارف کی جانب سے اپنے شوہر فہد احمد کے لیے استعمال کیے گئے توہین آمیز الفاظ پر سخت ردعمل دیا اور اس ٹرول کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے صارف کی بات کو ناقابل قبول قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ "چھپری" ایک ذات پر مبنی توہین آمیز اصطلاح ہے جو ایک مخصوص کمیونٹی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ سوارا نے اس صارف کو ذات پات اور طبقاتی تعصب کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونگری یا کہیں کا بھی سڑک چھاپ ہونا کوئی شرم کی بات نہیں۔

سوارا نے اپنی پوسٹ میں کہا، "اس سخص کا تبصرہ ذات پات اور طبقاتی تعصب سے جڑا ہے ایسی زبان ناقابل قبول ہے۔" انہوں نے اس موقع پر #casteistAlert کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے 16 فروری 2023 کو اپنے قریبی دوست اور مسلم سیاستدان فہد احمد سے شادی کی تھی جس پر انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہیں اکثر اس طرح کے طنزیہ تبصروں اور آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فہد احمد

پڑھیں:

موبائل گم ہونے کا معاملہ: کورئیر کمپنی کو صارف کو موبائل اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سندھ ہائیکورٹ نے نجی کورئیر کمپنی کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے کنزیومر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ صارف کو اس کا گمشدہ موبائل فون اور جرمانے کی رقم ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق محمد شاہد نامی صارف نے اپنا موبائل فون ایک نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے لاہور بھیجا تھا، تاہم فون منزل تک نہ پہنچ سکا اور دورانِ ترسیل گم ہوگیا۔ متاثرہ صارف نے معاملہ کنزیومر کورٹ میں اٹھایا، جہاں عدالت نے کمپنی کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 45 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا تھا۔

کورئیر کمپنی نے اس فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا، مگر چھ سال بعد جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل سنگل بینچ نے کنزیومر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کورئیر کمپنیوں پر صارفین کی اشیاء کی حفاظت کی قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اس لیے کمپنی صارف کے نقصان کی مکمل تلافی کرے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت اور ہندو مسلم تعلقات کی خرابی کا ذمے دار کون؟
  • شمالی وزیرستان: شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جانے والی گاڑی کو حادثہ، 14 افراد زخمی
  • ممبئی ہائیکورٹ نے 14 برس سے قید مسلم شخص کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا
  • کورئیر کمپنی کو موبائل گم ہونے پر صارف کو فون اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم
  • ’’میرے ہی شاگرد نے شادی کی پیشکش کی تھی‘‘؛ رومیسہ خان کا انکشاف
  • موبائل گم ہونے کا معاملہ: کورئیر کمپنی کو صارف کو موبائل اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم
  • کمپریسر استعمال کرنیوالے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ک
  • آمنہ شیخ اور محب مرزا کی علیحدگی کیوں ہوئی؟ اداکارہ کا انکشاف
  • عورتوں کو بس بچے پیدا کرنے والی شے سمجھا جاتا ہے؛ ثانیہ سعید
  • ہندو انتہا پسند: اسلامی تاریخ سے وابستہ ’دہلی‘ کا نام بدلنے کی تیاری