اسپین کی تاریخی مسجد میں آتشزدگی، متاثرہ حصہ بند
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسپین کی تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ بھڑک اُٹھی جس پر فائربریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا، تاہم آگ سے متاثرہ حصہ بند کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی گزشتہ روز اسپین کی تاریخی قرطبہ مسجد میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی، جب فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ ہوا، جس سے شعلے بھڑک اُٹھے اور قریبی حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 250 سال پرانی مسجد جس کی تعمیر میں جنات نے بھی حصہ لیا
فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو خالی کرا کے آگ پر قابو پایا جبکہ پولیس اور ریسکیو عملہ رات بھر موقع پر موجود رہا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو روکا جاسکے۔
امس، احترق جزء كبير من مسجد مدينة قرطبة الأسبانية
أهم معلم سياحي في المدينة بالكامل pic.
— Mostafa (@mokatia) August 9, 2025
قرطبہ کے میئر نے فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ان کی تیزی سے کی گئی کوششوں کے باعث کوئی بڑا سانحہ پیش نہیں آیا۔
آتشزدگی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں اور عوام نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مقامی حکام کے مطابق ہفتے کے روز عمارت کو دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تاہم متاثرہ حصہ بدستور بند ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: لوئر دیر کی 130 سالہ قدیم مسجد جو آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے
یاد رہے کہ تاریخی مسجد قرطبہ اب چرچ میں تبدیل ہوچکی ہے اور ’مسجد کیتھیڈرل قرطبہ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپین آگ تاریخی مسجد چرچ قرطبہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپین تاریخی مسجد
پڑھیں:
پاک فوج کا خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ
مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور ایف سی کا اس خوبصورت مسجد کے تحفہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور ایف سی کا اس خوبصورت مسجد کے تحفہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ امام مسجد نے کہا کہ سپین مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے عوام کا کہنا تھا کہ اتنی خوبصورت مسجد بنانے کے لیے ہم پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے سابقہ فاٹا میں متعدد مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
ضلع باجوڑ میں دہشت گردی سے تباہ شدہ مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی بحالی کا کام ایف سی کے پی (نارتھ) نے مکمل کیا۔ یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبہ کی درخواست پر جامع مسجد فاروقِ اعظم کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی۔ شمالی و جنوبی وزیرستان کے میر علی، سراروغہ، لدھا اور مکین میں بھی متعدد مساجد کی بحالی کے منصوبے مکمل کئے گئے۔ مساجد کی تعمیر اور تزئین وآرائش سے عوام اور افواج پاکستان میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو مزید فروغ ملا ہے۔