چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں سی ڈی اے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے رفتار کو مزید تیز کرنے اور بروقت مکمل کرنے کے کے علاوہ سی ڈی اے کی فائر، ریسکیو ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر سروسز کو مزید بہتر اور مو ثر بنانے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر سپورٹس کمپلیکس تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینرنگ سید نفاست رضا، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ کنٹرول فیصل نعیم ،ڈی جی ورکس، فیصل گاڈی ،ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفر اقبال ،ڈی جی ریسورس شکیل احمد، چیف آفیسر ایم سی آئی بشری راو، ڈی جی فائر اینڈ ریسکیو ڈاکٹر عبدالرحمن سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سی ڈی اے کے مختلف پراجیکٹس جن میں شاہین چوک انڈر پاس، کشمیر چوک، ٹی چوک انڈر پاس، فیض آباد انٹرچینج کی توسیع، پاک سیکریٹریٹ کی اپ لفٹنگ، اسلام آباد میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سی ڈی اے ماڈل نرسری کو گارڈینا حب بنانے میں تبدیل کرنے، اسلام آباد میں 25 کرکٹ گراونڈ اور 25 فٹ بال گرانڈز کے لیے جگہ مختص کرنے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری، اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو مزید فعال اور موثر بنانے، گندھارا سٹیزن سینٹر کو فعال کرنے، اسلام آباد میں مزید پولیس اسٹیشن قائم کرنے، پولیس اکیڈمی اور ہسپتال کی اپ لفٹنگ نیز سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر جیسے اہم منصوبوں کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ ہدایت کی کہ تمام ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو نہ صرف بروقت مکمل کے علاوہ تعمیراتی لاگت کو بھی کم کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے میں مدد مل سکے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد شہر کی تعمیر و ترقی اور بیوٹیفکیشن کے ساتھ شہریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا سی ڈی اے کی اولین ترجیحات ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں شاہراہوں کی نہ صرف اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے بلکہ ٹریفک کے مسائل کو مستقل حل کرنے کیلئے مختلف مقامات پر انڈر پاسز کی تعمیر کا آغاز جلد کرنے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ سی ڈی اے اسلام آباد کے تمام پارکس کی اپ لفٹنگ اور لائٹنگ کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں کی بہتری کیلئے فعال اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں فٹبال گرانڈ، کرکٹ گرانڈ کی بحالی ،پیڈل کورٹس کا قیام اور پیڈسٹرین برجیز کی اپ لفٹنگ شامل ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کی تمام مرکزی شاہراہوں کی بیوٹیفکش کے ساتھ جدید اور خوبصورت لائٹس نصب کی جائیں۔ اس سلسلہ میں ایک خصوصی کمیٹی نے اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کا معائنہ اور سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کی اپ گریڈیشن، نئی لائٹس کی تنصیب، لینڈ سکیپنگ، ہارٹیکلچر ورک، اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جلد از جلد آغاز کیا جا ئے۔ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔

اجلاس میں سی ڈی اے ماڈل نرسری کو گارڈینا حب میں تبدیل کرنے کے لیے سلسلہ میں تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کے علاوہ نرسری میں مختلف پودوں اور پھولوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو جدید آلات اور ٹرینڈ افراد کی تعیناتی کے علاوہ این ڈی ایم اے سے کوآرڈینیشن کرنے کے علاوہ مختلف جگہوں پر ریسکیو ایمرجنسی اینڈ آپریشن سینٹرز کا قیام جلد از جلد عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ چئیرمن سی ڈی اے نے نیشنل پارک پر آگ کی روک تھام کے لئے فائر پوسٹس کے قیام کی بھی ہدایت کی تاکہ فائر پر جلداز جلد قابو پانے میں مدد مل سکے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے کیونکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور کوالٹی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک جدید اور خوبصورت دارالحکومت بنانے کے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ اسلام آباد کو ایک مثالی اور ماڈل دارلحکومت بنایاجاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقبول گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر مقبول گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر امریکا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا؟ نائب صدر کا بیان سامنے آگیا مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ اسلاموفوبیا؛ ہسپانوی شہر میں مذہبی تہواروں اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اجلاس میں سی ڈی اے چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد میں ایمرجنسی اینڈ کہ اسلام آباد سی ڈی اے کی سلسلہ میں کے علاوہ ہدایت کی کی تعمیر کی ہدایت کے ساتھ کرنے کے سب نیوز کرنے کی کے لیے

پڑھیں:

27 ویں ترمیم کامعاملہ ،وزیراعظم نےوزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے اہم معاملے کے پیش نظر وزیراعظم نے تمام وفاقی وزراءاور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام وزراءاور پارلیمانی ارکان اسلام آباد میں موجود رہیں تاکہ ترمیم کے حوالے سے اجلاس اور مشاورتی عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد 27 ویں ترمیم کے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر مکمل توجہ دینا اور ملکی مفاد میں فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ترمیم کی منظوری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت اور حکمت عملی ترتیب دینے میں مصروف ہے۔ اس اقدام کے بعد وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹیاں تمام متعلقہ امور پر اسلام آباد میں فوری اجلاس کر رہی ہیں، تاکہ ترمیمی عمل کی رفتار اور ملکی مفاد میں فیصلہ سازی بلا تعطل مکمل ہو سکے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا
  • ایس سی او سمٹ کی تیاری: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد و سہیل علیم کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، اغوا کیس کو مثالی کیس بنانے کی ہدایت
  • چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بریفنگ
  • اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو جیل منتقل کر دیا گیا
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، بھائی کا دعویٰ
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاکو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
  • 27 ویں ترمیم کامعاملہ ،وزیراعظم نےوزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے