جارجیا: گھر پر گرنے والا خلائی پتھر زمین سے 2 کروڑ سال پرانا نکلا، سائنسدان حیران WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز

رواں برس گرمی کے موسم میں جارجیا کے ایک گھر کی چھت سے ٹکرانے والا میٹیورائٹ (خلائی پتھر) درحقیقت زمین سے بھی 20 ملین (2کروڑ) سال پرانا ہے، یہ انکشاف یونیورسٹی آف جارجیا کے سیاروی ارضیات دان اسکاٹ ہیرس نے کیا ہے جنہوں نے اس خلائی پتھر کے ٹکڑوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

26 جون کو دن کے وقت آسمان میں ایک پراسرار آگ کی گولی نمودار ہوئی، جسے جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں سیکڑوں افراد نے دیکھا۔ ناسا کے مطابق یہ میٹیورائٹ جارجیا کے اوپر پھٹا، جس کے دھماکوں کی آوازیں مقامی باشندوں نے سنی۔

اسکاٹ ہیرس نے 23 گرام وزنی میٹیورائٹ کے ٹکڑوں کا معائنہ کیا، جو ایک چیری ٹماٹر کے برابر ٹکڑے سے حاصل ہوئے۔ یہ ٹکڑا ایک شخص کے گھر کی چھت سے گزرتے ہوئے بُلٹ کی طرح ٹکرایا اور گھر کے فرش میں دھبہ چھوڑ گیا۔

ہیرس نے بتایا کہ یہ میٹیورائٹ جس نے فضا میں داخل ہو کر میکڈونو کے علاقے میں زمین پر گرا، اس کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ مائیکروسکوپ کے ذریعے اس کے ٹکڑوں کا جائزہ لینے پر ہیرس نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ خلائی پتھر قریباً 4.

56 ارب سال قبل وجود میں آیا تھا، جو زمین سے قریباً 20 ملین سال زیادہ پرانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خاص گروپ سے تعلق رکھتا ہے جو مریخ اور مشتری کے درمیان واقع مرکزی ایسٹروئیڈ بیلٹ میں موجود ہیں، اور اب ہم سمجھتے ہیں کہ یہ گروپ ایک بہت بڑے ایسٹروئیڈ کے قریباً 470 ملین سال پہلے ٹوٹنے سے وجود میں آیا تھا۔

گھر کے مالک نے ہیرس کو بتایا کہ اب بھی انہیں اپنے لونگ روم میں خلائی گرد و غبار کے ذرات ملتے ہیں جو اس تصادم کے دوران پھیلے تھے۔

یونیورسٹی آف جارجیا اور اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدان مل کر اس دریافت کو میٹیورائٹیکل سوسائٹی کے نومینکلچر کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں وہ اس خلائی پتھر کو “میکڈونو میٹیورائٹ” کا نام دینے کی تجویز دے رہے ہیں تاکہ اس علاقے کی شناخت بن سکے جہاں یہ زمین پر آیا۔

یونیورسٹی کے مطابق، یہ جارجیا میں اب تک دریافت ہونے والا 27 واں میٹیورائٹ ہے اور چھٹا ایسا ہے جس کا گراوٹ براہِ راست مشاہدہ کیا گیا۔ ہیرس نے کہا کہ یہ پہلے چند دہائیوں میں ایک بار ہونے والا واقعہ سمجھا جاتا تھا، مگر آج جدید ٹیکنالوجی اور عوام کی ہوشیاری کی وجہ سے یہ اب 25 سال کے اندر کئی بار واقع ہو چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتل ابیب میں غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج تل ابیب میں غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر پیدا کردہ افراتفری سے امدادی سامان لوٹ لیا گیا ، غزہ میڈیا آفس وینزویلا کی پارلیمنٹ کی جانب سے وینزویلا میں امریکی مداخلت کی مذمت آپریشن سندور، پتہ نہیں تھا پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف یوکرین اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی روس کو نہیں دیگا، زیلنسکی یوکرین علاقہ چھوڑے تو اسےنیٹو رکن بنانےکا وعدہ کیاجائے، یورپی ممالک کی امریکا کو تجویز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خلائی پتھر

پڑھیں:

ویرات کوہلی کی نئی لُک نے مداحوں کو حیران کردیا

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیران کردیا۔

36 سالہ کوہلی ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ اب بھی بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے آخری بار بھارت کی نمائندگی چیمپئنز ٹرافی میں کی تھی۔

بھارتی نژاد کاروباری شخصیت شاش نے لندن میں کوہلی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں ویرات کوہلی نے ڈارک گرے زِپ اپ ہُوڈی، لائٹ گرے ٹی شرٹ اور ڈارک بلیو جوگرز پہن رکھے ہیں۔ شاش نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ڈونٹ نیڈ کیپشن... ود دی کنگ کوہلی‘‘۔

تاہم اس تصویر میں جس بات نے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا وہ کوہلی کی داڑھی کا رنگ ہے جس میں انکے بال کافی سفید نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں کوہلی نے ایک تقریب میں انکشاف کیا تھا کہ وہ باقاعدگی سے اپنی داڑھی پر رنگ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ میں خوفناک زلزلہ، عمارتیں زمین بوس، ایک جاں بحق، متعدد افراد زخمی
  • انڈیا: ضعیف خاتون کو ‘چڑیل’ قرار دے کر قتل کردیا گیا، منصوبہ 5 سال پرانا تھا
  • گلگت بلتستان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 8 رضاکار جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی: گھر کا زینہ گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق
  • یوکرین کے بغیر کیے گئے فیصلے امن نہیں لا سکتے‘روس کو زمین نہیں دیں گے.زیلنسکی
  • ملتان میں نانا نے زمین کے تنازع پر بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو قتل کردیا
  • ملتان: زمین اور رشتے کا تنازع، باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا
  • ویرات کوہلی کی نئی لُک نے مداحوں کو حیران کردیا
  • لاہور سامان اتارنے آئے ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے 9 مئی مقدمے میں شامل کر دیا، حیران کن انکشاف