کوئٹہ: زیارت کا ضلعی افسر بیٹے سمیت اغواء، مسلح افراد نے سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللّٰہ درانی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے زیارت کے ضلعی افسر کو ان کے بیٹے سمیت اغواء کر لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق ضلعی افسر اپنے بیٹے کے ساتھ سیاحتی مقام زیزری گئے تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔
ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا ہے کہ زیارت کے ضلعی افسر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ذکاء اللّٰہ درانی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ضلعی افسر کی سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مسلح افراد نے ضلعی افسر
پڑھیں:
بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
کراچی:ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے بی ایم ڈبلیو تحویل میں لے کر پانچ لاکھ روپے جرمانہ وصولی پر ڈی ایچ اے ویجلنس، ایس ایس پی جنوبی اور ایس ایچ او ساحل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار نے ڈی ایچ اے ویجلنس پر گاڑی غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست گزار ارسلان خواجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے ویجلنس اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، بغیر شواہد درخواست گزار پر ڈرفٹنگ اور ڈونٹس کا الزام لگایا گیا، 25 سے 30 اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر کر تحویل میں لیا، بی ایم ڈبلیو گاڑی ضبط کرکے ڈی ایچ اے ویجلنس دفتر منتقل کی گئی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے کہا کہ گاڑی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے، ڈی ایچ اے ویجلنس کو گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیار حاصل نہیں، شہریوں کو روکنے اور جرمانہ عائد کرنے کا اختیار صرف پولیس کے پاس ہے، ڈی ایچ اے ویجلنس پولیس فورس نہیں، ویجلنس حکام کے اقدامات اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں، درخواست میں بھتہ خوری، غیر قانونی حراست اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔