چہلم پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نےبھی چہلم کی سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے ہوگی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی کے کی تعیناتی کے لیے
پڑھیں:
ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے 7 تا 9 اگست کے دوران بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازه میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 47 بھارتی سرپرستی میں فعال خوارج کو ہلاک کردیا، جس کے بعد 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان اور افغانستان سرحد کے قریب سمبازه کے گرد و نواح میں ایک منصوبہ بند کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی کے دوران مزید 3 بھارتی پشت پناہی رکھنے والے خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
اس حالیہ آپریشن کے بعد گزشتہ 4 دن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے، سرفراز بگٹی
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ، امن واستحکام کو یقینی بنانے اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن اسلحہ امن واستحکام بلوچستان پاکستان خوارج دھماکہ خیز مواد ژوب سمبازه سیکیورٹی فورسز کارروائی کلیئرنس آپریشن گولہ بارود