وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ بدر شہباز نے بروقت اور درست اطلاعات کی فراہمی کے ذریعے قومی موقف کو اندرون و بیرون ملک مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ میں پاکستان کے بیانیے کو کامیابی سے پیش کر کے مخالف پروپیگنڈا ناکام بنایا۔ بدر شہباز وڑائچ ایک ایسی قوم کی آواز بنے جس کا حریف دروغ گوئی، جعلی خبروں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر انحصار کر رہا تھا۔بدر شہباز وڑائچ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور میڈیا حکمت عملی ملکی وقار کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوئیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب
سٹی42 : ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نوازا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا،وفاقی وزیر احد خان چیمہ کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
Ansa Awais Content Writer