ابوظبی میں یومِ آزادیٔ پاکستان کی شان دار تقریب، ہزاروں افراد نے جشن منایا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے میں 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پاکستانی قیادت کے خصوصی پیغامات سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اتحاد، یقین اور قربانی جیسے سنہری اصولوں کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کی بنیاد قرار دیا اور ملک کی خوشحالی، امن و استحکام کے لیے دعا کی۔
حالیہ بیرونی جارحیت کے تناظر میں سفیر نے پاکستانی قوم کی جرات، استقامت اور اتحاد کو سراہتے ہوئے مارکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں پاکستان کی قومی قوتِ ارادی اور پیشہ ورانہ مہارت کی عملی عکاس ہیں۔
پاکستانی سفیر نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے ان کی ملکی ترقی میں خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو 7.
انہوں نے سفارتخانے کی آئی ٹی ٹیم کو سراہتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی ٹریکنگ سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کیا، جس سے قونصلر خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
تعلیم کے میدان میں تاریخی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ 20 سال بعد دو کمیونٹی اسکولوں نے "Good” درجہ حاصل کیا ہے۔ مزید یہ کہ متعدد پاکستانی نجی اسکولوں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ وہ یو اے ای میں اپنی شاخیں کھولیں اور کمیونٹی کو معیاری اور سستی تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
سفیر نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے رواں سال کا جشنِ یوم آزادی شاندار اور تاریخی سطح پر منایا گیا۔ دبئی ایکسپو سٹی میں ہونے والی تقریب، جس میں تقریباً 60,000 افراد شریک ہوئے، دنیا بھر میں یوم آزادی پاکستان کی سب سے بڑی تقریب ثابت ہوئی۔
تقریب کے دوران بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے پورٹریٹس، جو کہ معروف مصور منظور کے حضرت نے سفارتخانے کو تحفے میں دیے، کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ تقریب کا اختتام بچوں کے قومی نغموں کی پرفارمنس پر ہوا، جس نے محفل میں حب الوطنی کا رنگ بھر دیا۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان متحدہ عرب امارات انہوں نے
پڑھیں:
بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز، کھلاڑیوں اور اسٹاف کا بھرپور جشن
پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔