سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے،خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق برسلز میں صحافیوں سے گفتگو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔
اپنے دورہ برسلز کے دوران ایک تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے سوال پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے۔(جاری ہے)
آرمی چیف نے سیاسی مصالحت پر گفتگو کے دوران تخلیق آدم سے متعلق قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تخلیق آدم کے بعد ابلیس کے سوا سب نے آدم کو خدا کا حکم سمجھ کر قبول کیا، معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔
خارجہ پالیسی کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو چین اور امریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ایک دوست کے لیے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کی خواہش حقیقی ہے، اسی لیے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے میں پہل کی ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے۔ ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عاصم منیر نے کہا سیاسی مصالحت معافی مانگنے نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رنجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرنگ کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔