مودی کی ہندوتوا آئیڈیالوجی اور انتہا پسند سیاست نے بھارت کی جمہوری ساکھ کو تباہ دیا، مودی سرکار بھارت کی سیکولر شناخت اور قومی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ بن گئی۔

مودی کی یوم آزادی پر آر ایس ایس کے نظریے پر مبنی تقریر نے بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔

کانگریس رہنماؤں نے یوم آزادی پر مودی کی تقریر کو جمہوری اقدار کے لیے انتہائی خطرناک اور پریشان کن قرار دے دیا۔

کانگریس رہنما اور ایم پی جیر ام رمیش نے کہا کہ مودی کی یوم آزادی پر آر ایس ایس کی تعریف تنظیم کو مطمئن کرنے کی ایک ’’ناکام کوشش‘‘ ہے۔ لال قلعہ سے آر ایس ایس کو پکارنا سیکولر بھارت کے لیے پریشان کن ہے۔ ہندوتوا پر مبنی تقریر آئینی، سیکولر جمہوریت کی روح کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

ایم پی جیرام رمیش نے کہا کہ مودی فیصلہ کن طور پر کمزور ہو چکے ہیں، مودی ستمبر کے بعد مدت ملازمت میں توسیع کے لیے موہن بھاگوت کے رحم و کرم پر ہیں، وزیراعظم مودی آج تھکے ہوئے تھے، جلد ہی ریٹائر ہو جائیں گے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے وہی پرانی تقریر کی ان کے پاس کوئی نئی بات نہیں تھی۔

کانگریس رہنما دیپ سنگھ پوری نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ شہدا کو رسوا نہ کریں۔ مسٹر مودی، آپ کتنی ہی کوشش کرلیں، آپ مہاتما، نیتا جی اور بھگت سنگھ نہیں بن سکتے۔ مسٹر مودی آپ شہیدوں کو رسوا نہ کریں، جو آزادی کے لیے لڑے اور مر گئے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ مانیکم ٹیگور نے بھی مودی کے ہندوتوا بیانیے پر کئی سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے لیے آر ایس ایس انگریزوں سے نہیں لڑی۔

سی وینوگوپال کا کہنا تھا کہ ہر یوم آزادی پر بی جے پی تاریخ کو مسخ کرنے اور غداروں کو ہیرو بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

نام نہاد سیکولر بھارت کا نعرہ لگانے والا مودی جمہوریت سے انحراف اور ہندوتوا کو تقویت دینے میں مصروف ہے۔ مودی کی انتہا پسند ہندوتوا آئیڈیالوجی نے بھارت کے تشخص کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

یوم آزادی پر تمام قوموں کو پس پشت ڈال کر آر ایس ایس کے بیانیے کو تقویت دینا مودی کی ذہنی پستی کی عکاسی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوم آزادی پر آر ایس ایس نے کہا کہ مودی کی کے لیے

پڑھیں:

ہمارے جوہری اثاثے صرف دفاع کے لیے ہیں، مودی کو خواب میں بھی پاک فوج نظر آتی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور اس کی افواج نظر آتی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان نہ تو جوہری ہتھیاروں کے ذریعے کسی کو بلیک میل کرتا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارے نیوکلیئر اثاثے صرف ملکی دفاع کے لیے ہیں اور یہی ہماری سلامتی کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ وہ یہ بیانات محض اپنے ووٹرز کو مطمئن کرنے کے لیے دے رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف ہمیشہ دفاع میں جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی۔

وزیر دفاع کے مطابق مودی کو اب اپنے ہی ملک میں سیاسی مخالفت کا سامنا ہے۔ چھوٹی ریاستوں سے لے کر کانگریس تک، سب ان کے رویے پر تنقید کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مودی کے طرزِ عمل نے حالات کو جنگ کے دہانے تک پہنچا دیا۔ مودی ان بیانات کے ذریعے اپنے گھر میں اٹھنے والی سیاسی طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے بھارت کا ایک سیاسی اور معاشی مقام تھا، لیکن مودی کی پالیسیوں نے اسے کھو دیا۔ اب ان کی ناکامی بھارتی اپوزیشن کے لیے موقع ہے کہ وہ دوبارہ اپنی پوزیشن مضبوط کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کو اندرونی اور عالمی سطح پر نقصان پہنچایا ہے۔ دہشت گردی کی پشت پناہی کے باعث اسے عالمی سطح پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کینیڈا اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی کردار کے ثبوت موجود ہیں، جنہیں پاکستان نے عالمی فورمز پر پیش بھی کیا ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اگر بھارت اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات رکھے تو برصغیر میں امن ممکن ہے اور خطے کی عوام معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے، بیٹی کی عالمی رہنماؤں سے مدد کی اپیل
  • مودی کے ذریعے آر ایس ایس کی تعریف جدوجہد آزادی کی توہین ہے، اسد الدین اویسی
  • لیڈی ڈیانا لُک اپنانے پر عائزہ خان تنقید کی زد میں کیوں؟
  • مودی کو جنگ کے بعد خواب میں بھی پاکستانی فوج نظر آتی ہے: خواجہ آصف
  • کیا جھوٹ سچ کو شکست دے سکتا ہے؟
  • ہمارے جوہری اثاثے صرف دفاع کے لیے ہیں، مودی کو خواب میں بھی پاک فوج نظر آتی ہے، خواجہ آصف
  • مودی کو ہر خواب میں پاکستان اور  پاکستانی فوج کا خوف ستاتا ہے، خواجہ آصف
  • نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ڈراؤنا خواب بن چکا:خواجہ آصف
  • سندھ طاس معاہدے سے ’فرار‘ اختیار کرنے کی بھارتی کوشش، پاکستان کی کڑی تنقید