مظفرآباد، 11 اگست سے جاری بارشوں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
ایس ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 404 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 87 مکان مکمل تباہ ہوئے۔ دیگر املاک میں 27 دکانیں، 13 پن چکیاں، 20 پل اور 24 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں 11 سے 18 اگست تک جاری برشوں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے بتایا کہ 11 سے 18 اگست کے درمیان مون سون میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 مرد، 6 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ حالیہ بارشوں میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 مرد، 3 خواتین، 3 بچے شامل ہیں۔ دوسری جانب بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 404 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 87 مکان مکمل تباہ ہوئے۔ دیگر املاک میں 27 دکانیں، 13 پن چکیاں، 20 پل اور 24 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں۔ اس طرح 26 چھوٹے ہائیڈرو پاور اسٹیشنز فلیش فلڈز کی نذر ہو گئے۔ فراہمیِ آب کے 59 منصوبے اور آبپاشی کی 40 نہریں متاثر ہوئیں۔ اس کے علاوہ 12 گاڑیاں بھی فلیش فلڈز اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہوئیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا الرٹ جاری
اسلام آباد (نیوزڈیسک) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ Nadra.cardcentre.co.uk سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔
حکام کے مطابق ویب سائٹ کا نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا دعویٰ جھوٹا ہے، اس ویب سائٹ کا نادرا سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر فراہم کی گئی کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں، تارکین وطن کو یہاں معلومات دینے سے نقصان ہو سکتا ہے، نادرا نے تحقیقات اور کارروائی کیلئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔