عمران خان کے نزدیک سب سے بڑی اور کمزور ترین طاقتیں کون سی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ایسے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی جن کے نتائج پہلے سے طے کر دیے گئے ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ بھی فیصلہ ہے کہ پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفا دے گی۔ عمران خان کے نزدیک سب سے بڑی طاقت روحانی اور اخلاقی ہے جب کہ سب سے کمزور طاقت جسمانی ہے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کے بانی چیئرمین سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے کیونکہ وہ ان کے وکیل بھی ہیں، لیکن گزشتہ کئی ماہ سے عمران خان کے اہلِ خانہ اور قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے سے زیادہ منظم اور فعال ہے لیکن پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی لیے کمیٹیوں سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اس ڈھکوسلے اور مذاق کا مزید حصہ نہ رہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ نظام جھوٹ پر قائم ہے، یہاں ضمنی الیکشن بھی بغیر فارم 47 کے نہیں ہونے دیے جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک آزادی میسر ہے وہ آواز بلند کرتے رہیں گے اور اگر انہیں قید یا عقوبت خانے میں بھیجا گیا تو پھر حالات کے مطابق دیکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں، ہم بانی کی بات کو فالو کرتے ہیں، اس کے علاوہ جو بات کرتا ہے اس سے ہمارا تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی کا ٹوئٹر وہی ہینڈل کر رہا ہے جن کو بانی نے خود اجازت دی ہوئی ہے، پی ٹی آئی ہینڈلرز ہم ہیں، ہم بانی کو جواب دہ ہیں، اب کوئی بندہ اپنا بیانیہ بناتا ہے، تو ان ہینڈلرز کے جواب دہ نہیں ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہ کرنے دینے سے مسائل اور کنفیوژن بڑھتی ہے اور کچھ ایسے بیانات آجاتے ہیں جس کی بعد میں بانی پی ٹی آئی کو وضاحت کرنا پڑتی ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کئی بار کہا میں تو مذاکرات کے لئے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ بنا افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بات کی، مجھے کہا گیا کہ میرا کام نہیں ہے، جھوٹے الزامات اور سیاسی پروپیگنڈہ ہمارے نقصان کا سبب ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بجٹ سے پہلے سیاسی دباؤ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات درکار تھیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں کی تھیں مگر روکا گیا، پارٹی کی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سینیٹ انتخاب میں نامزدگیاں اور تنازع جیسے پراپیگنڈہ پارٹی میں برقرار ہیں، پارٹی کے اندر بعض افراد ایجنڈا چلا رہے ہیں ان کو خبردار کر رہا ہوں آپ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کئے ہیں، 27 تاریخ کو کے پی کے میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، عوامی پیغام پہنچانا ضروری ہے، متحد ہو کر ملک و آئین کا تحفظ ہمارا اولین مقصد ہے۔