چینی صدر کی جانب سے افغانستان میں زلزلہ متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
بیجنگ: تھیان جن میں “شنگھائی تعاون تنظیم پلس” کا اجلاس منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ آج علی الصبح افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک ہے۔ہم ایک ساتھ ملکر جاں بحق افراد کے حوالے سے گہری تعزیت کا اظہار کر تے ہیں، متاثرین کے اہل خانہ اور آفت زدہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور افغان حکومت اور عوام کے لیے مشکلات پر جلد قابو پانے اور اُن کے گھروں کی تعمیر نو کے لیے نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعدبنگلادیش کے ہاتھوںافغانستان کوشکست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-2
ابوظبی( مانیٹرنگ ڈیسک )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے9 ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دیدی۔گروپ بی کا یہ میچ ابوظبی میں کھیلا گیا جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔تنزید حسن 52 اور سیف حسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔توحید نے 26 رنز اسکورکیے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔155 رنز کے ہدف میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 35، عظمت اللہ 30 اور راشد خان 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، نسم احمد، تاسکین احمد اور رشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔