کیرون پولارڈ کی طوفانی بیٹنگ، 8 گیندوں پر 7 چھکے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
سینٹ کٹس(سپورٹس ڈیسک) کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں سابق ویسٹ انڈین کپتان کیئرون پولارڈ نے ایک اور دھماکا خیز اننگز کھیل کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کی نمائندگی کرتے ہوئے پولارڈ نے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز جڑ دیے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے صرف 8 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر بولرز کو بے بس کر دیا۔
38 سالہ پولارڈ نے نیویان بڈائسی اور وقار سلام خیل کو خاص طور پر نشانہ بنایا اور دونوں کے اوورز میں یکے بعد دیگرے چھکے لگا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ان کی نیکولس پورن کے ساتھ 90 رنز کی شراکت داری نے ٹرینیباگو کو جیت کی راہ پر ڈال دیا۔
پولارڈ نے صرف 21 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ حال ہی میں کرس گیل کے بعد 14 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بنے ہیں۔ چھکوں کے اعتبار سے بھی وہ 950 چھکوں کے ساتھ گیل (1056) کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
میچ میں ان کی دھواں دھار اننگز کی بدولت شاہ رخ خان کی ملکیت میں شامل ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو 12 رنز سے شکست دی۔ پیٹریاٹس 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 167 رنز تک محدود رہے۔ ان کی جانب سے آندرے فلیچر نے 54 گیندوں پر 67 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔
پولارڈ کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولارڈ نے گیندوں پر
پڑھیں:
ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ، عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی : ایشیا کپ کے گروپ اے کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان محمد وسیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ علیشان شرفو نے 51 رنز بنائے، محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے تیز رفتار 19 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
یو اے ای کی اننگزکے دوران عمان کے بالر جتن رمناندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسنین شاہ اور سمَے شریواستو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔