اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کا رابطہ، سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کلاس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کایا کلاس نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جاری ریسکیو اور ریلیف اقدامات کو سراہتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں یورپی یونین کی ہمدردی اور حمایت ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔”
انہوں نے کایا کلاس کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال، جانی و مالی نقصانات اور متاثرین کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-یورپی یونین تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات، اور انسانی فلاح کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یورپی یونین کی
پڑھیں:
پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔