ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر وی بوک سسٹم کے آکشن ماڈیول میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے، 103 گاڑیوں کی تفصیلات سسٹم میں جعلی طریقے سے اپ لوڈ کی گئیں جبکہ 43 اسمگل شدہ گاڑیاں ایف بی آر ریکارڈ میں قانونی ظاہر کی گئیں۔ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے تحقیقات میں جعلی یوزر آئی ڈیز کی نشاندہی کی اور ڈپٹی کلیکٹر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کو 9 جولائی کو معطل کردیا گیا، جبکہ ایف بی آر کی درخواست پر جے آئی ٹی قائم کی گئی جس میں ایف آئی اے، کسٹمز و انٹیلی جنس شامل تھے، ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی، اور نہیں گرفتار کر لیا گیا۔
جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اپنے جاری اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شفافیت، احتساب اور ادارہ جاتی دیانت داری کو اپنی اولین ترجیح بنائے ہوئے ہے، اس اصلاحی عمل کا ایک بنیادی ستون اندرونی نگرانی کا نظام قائم کرنا اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد ہے۔اعلامیے کے مطابق اس میں ایف بی آر کے افسران کی ایمانداری کی بنیاد پر پروفائلنگ اور ضرورت پڑنے پر انضباطی اور فوجداری کارروائی شامل ہے۔
نیلام شدہ گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے اور کنٹرول میکانزم کو مضبوط بنانے کے لیے ایف بی آر نے اگست 2021 میں اپنے وی بوک سسٹم میں آکشن ماڈیول متعارف کروایا تھا، اس نظام کا مقصد یہ مسئلہ حل کرنا تھا کہ کسٹمز کی جانب سے نیلامی کے بعد جاری دستاویزات پر ایک سے زائد گاڑیاں رجسٹر ہو رہی تھیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس ماڈیول کے ذریعے موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو یہ سہولت دی گئی کہ وہ گاڑیوں کی نیلامی کی تفصیلات آن لائن تصدیق کر سکیں، جس سے کاغذی اور دستی تصدیق پر انحصار نمایاں حد تک کم ہوگیا، اس اقدام کا مقصد ادارہ جاتی کنٹرول کو مضبوط بنانا اور جائز خریداروں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔
اعلامیے کے مطابق ان اصلاحات کے باوجود جولائی 2025 میں مذکورہ ماڈیول کے غلط استعمال کی شکایات سامنے آئیں، اس پر ایف بی آر نے فورا تحقیقات کا آغاز کیا، ماڈیول کے اجرا کے بعد اب تک 1,909 گاڑیوں کی تفصیلات سسٹم میں اپ لوڈ کی گئی تھیں۔مزید بتایا گیا کہ تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے 103 گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے فراڈ کر کے اپ لوڈ کی گئی تھیں، ان میں سے 43 اسمگل شدہ گاڑیاں ایم آر ایز کے ذریعے پہلے ہی رجسٹر ہو چکی تھیں، جس سے انہیں بظاہر قانونی حیثیت دے دی گئی تھی۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل آڈٹ اور اندرونی تحقیقات کی بنیاد پر ایف بی آر نے ان یوزر آئی ڈیز کی نشاندہی کی جن کے ذریعے فراڈ کیا گیا، اس کے نتیجے میں 9 جولائی 2025 کو ایف بی آر نے ایک ڈپٹی کلیکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلیکٹر کو معطل کر دیا، جن کے اکانٹ کریڈینشلز کو اس جرم میں استعمال کیا گیا تھا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک بڑے مجرمانہ نیٹ ورک کا حصہ تھا جس میں ایم آر ایز کے افسران اور کار ڈیلرز بھی شامل تھے، معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے فیصلہ کیا کہ اس پر صرف اندرونی انضباطی کارروائی کافی نہیں ہے۔
مزید بتایا گیا کہ 9 جولائی 2025 کو ایف بی آر نے ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کی باقاعدہ درخواست دی، جس میں ایف آئی اے، کسٹمز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر افسران شامل کیے گئے، جے آئی ٹی کو اس فراڈ کی جامع تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی، جس میں کسٹمز کے ڈیجیٹل سسٹم کی ہیرا پھیری بھی شامل تھی۔ایف بی آر کی 10 جولائی 2025 کو ایف آئی اے کو دی گئی باضابطہ شکایت کے بعد جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔نتیجتا 28 اگست 2025 کو ایف آئی اے نے ان افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جو اسمگل شدہ گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر ریگولرائز کرنے میں ملوث پائے گئے تھے، آج ان افراد کو ایف آئی اے نے باقاعدہ گرفتار کر لیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ اب تک اس بڑے فراڈ میں 7 ایف آئی آر درج کر چکی ہے اور 13 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔یہ کارروائی ایک واضح اور دوٹوک پیغام دیتی ہے کہ ادارے کے اندر موجود مجرمانہ عناصر کی نشاندہی کر کے ان کا پردہ فاش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکون کون سی سیاسی شخصیات کس شوگر مل میں حصے دار ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر کون کون سی سیاسی شخصیات کس شوگر مل میں حصے دار ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر دریائے راوی کے کنارے غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہ پاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 105ٹن امدادی سامان روانہ کردیا راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم نجی اکیڈمی کا پرنسپل گرفتار چینی اور روسی صدور کے درمیان 150سال تک زندہ رہنے کی باتیں،غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسمگل شدہ گاڑیوں ایف بی آر نے ملوث افسران گاڑیوں کی میں ملوث

پڑھیں:

کراچی: آئی جی سندھ کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی دوسری جانب شہر قائد میں جدید ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں۔ صرف چار روز کے دوران ہیوی گاڑیوں کے 416 چالان کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 81 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ ہدایات انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی سے متعلق پہلے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز ویلفیئر، ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی ودیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے اجلاس کو فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے نفاذ اور اب تک کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی فیس لیس ای چالان سسٹم کے نفاذ پر غور کیا گیا۔ تجویز دی گئی کہ سیف سٹی منصوبے کے مکمل ہونے تک، دیگر اضلاع کی مصروف شاہراہوں پر نصب سرکاری کیمروں کے ذریعے بھی ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا جا سکتا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ تیز رفتاری کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی جائیں کیونکہ یہ حادثات کی بنیادی وجہ ہے۔گاڑیوں کی مقررہ حدِ رفتار سے متعلق آگاہی مہمات کو فروغ دیا جائے ۔پولیس ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا قرار دیے گئے اور اسے شفاف اور مؤثر ٹریفک نظم کا نیا سنگِ میل قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں شہر قائد میں جدید ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں۔ صرف چار روز کے دوران ہیوی گاڑیوں کے 416 چالان کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 81 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہے۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ چالان تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 297 چالان تیز رفتاری جبکہ 111 چالان سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق، ای چالان سسٹم کے آغاز کے پہلے 6 گھنٹوں کے دوران ہیوی گاڑیوں کے 6 چالان کیے گئے، جن میںواٹر ٹینکرز اور آئل ٹینکرز شامل تھے۔ اسی دوران 3 ٹرکوں کو سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔دوسرے روز کارروائی کا دائرہ بس، کرین، منی بس، منی ٹرک، آئل ٹینکرز اور واٹر ٹینکرز تک پھیلایا گیا۔ تیسرے اور چوتھے روز بھی مختلف اقسام کی ہیوی گاڑیوں بشمول ٹرک، بس، کرین اور آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی جاری رہی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ لین سے ہٹ کر چلنے، غلط پارکنگ اورموبائل فون کے استعمال پر بھی الگ الگ چالان کیے گئے، اگرچہ ان کی تعداد کم رہی۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق، ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد شہر بھر میں ٹریفک نگرانی خودکار ہو گئی ہے، جس سے خلاف ورزیوں کی فوری شناخت اور شفاف کارروائی ممکن بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگلے مرحلے میں نجی گاڑیوں، رکشہ اور موٹر سائیکلوں کو بھی فیس لیس ای چالان سسٹم کے دائرے میں شامل کیا جائے گا تاکہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین کا یکساں نفاذ ممکن ہو سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • چین نے کرپشن کے الزام میں دو سابق سینئر عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا
  • چینی گاڑیوں پر جاسوسی کا شبہ، اسرائیلی فوج نے افسران سے گاڑیاں واپس لے لیں
  • کراچی: PIMEC-2025 کا آج سے آغاز، ٹریفک پلان جاری
  • بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
  •  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور نادہندگان کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے “ون ایپ” متعارف
  • پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے
  • کراچی: آئی جی سندھ کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • آئی جی سندھ کی بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار