Daily Mumtaz:
2025-09-17@23:03:08 GMT

ہونڈا کی نئی سٹی ایسپائر ایس پاکستان میں متعارف

اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT

ہونڈا کی نئی سٹی ایسپائر ایس پاکستان میں متعارف

ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنی مشہور ماڈل “ہونڈا سٹی” کی نئی اپ ڈیٹڈ ورژن “سٹی ایسپائر ایس” ( Honda City Aspire S ) کو باقاعدہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔
کمپنی نے اس ماڈل کی لانچنگ کا اعلان اپنی آفیشل فیس بک ویڈیوکے ذریعے کیا جس میں اسے “بولڈ، اسمارٹ اور سنسنی خیز” ڈرائیو قراردیا گیا۔
نئے Aspire S ماڈل میں اسٹائل، کمفرٹ اور جدید سہولیات کو یکجا کیا گیا ہے، گاڑی کے ایکسٹیریئرمیں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپوئلربمع ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لائٹ اوربلیک شارک فن انٹینا شامل ہے، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اوربیک لیمپس اب اسٹینڈرڈ ہیں۔
اسپورٹی لک کے لئے نئی الائے ویلز، کروم فرنٹ گارنش، ریئرلائسنس پلیٹ گارنش اوربلیک سائیڈ مررز شامل کیے گئے ہیں۔
اندرونی حصے میں ہائی کوالٹی فیبرک سیٹس، بیس بال اسٹچنگ کے ساتھ لیدراسٹیئرنگ، میچنگ گیئرنوب اورآڈیو کے لیے اضافی ٹویٹرزدیئے گئے ہیں۔
Aspire S میں دو نئے رنگ بھی متعارف کرائے گئے ہیں، کینیون ریور بلیو اوراگنائٹ ریڈ، جو خریداروں کو ذاتی پسند کے مطابق انتخاب کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
کمپنی نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا  ۔
سٹی 1.

2 CVT کی قیمت: 47.37 لاکھ روپے (بکنگ: 9 لاکھ)، Aspire سٹی 1.5 کی قیمت 60.69 لاکھ روپے
سٹی 1.5 Aspire S (ٹاپ ویرینٹ) کی قیمت 61.49 لاکھ روپے (بکنگ: 12 لاکھ)

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم آج اس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے گر گئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2058 روپے کم ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کے طور پر سامنے آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 3668 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد مارکیٹ میں دباؤ کم ہوا ہے اور آج طلب و رسد کے فرق کے باعث قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ صرف ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورت حال اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے سبب آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی
  • ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار کمی