پاکستان اور ترکیہ کا تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:پاکستان اور ترکیہ نے تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں 16ویں پاک ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارتی و معاشی تعلقات کو نئی جہت دینے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان نے ترک سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتیں دینے کا اعلان کیا جب کہ دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے ’’ٹریڈ اِن گُڈز ایگریمنٹ‘‘ پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

توانائی کے شعبے میں قابلِ تجدید ذرائع، تیل و گیس کی تلاش اور ایل این جی تجارت کے ساتھ ساتھ گرڈ ماڈرنائزیشن اور توانائی بچت کے منصوبوں میں شراکت داری پر بھی اتفاق کیا گیا۔


دفاعی تعاون کو پاک ترکیہ تعلقات کی پہچان قرار دیتے ہوئے دفاعی ٹیکنالوجی، مشترکہ پیداوار، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور پاک و ترک افواج کے مشترکہ تربیتی پروگراموں پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں زراعت، فوڈ سیکورٹی، لائیو اسٹاک، ماہی پروری اور سیڈ ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔


صحت کے شعبے میں “Heal in Türkiye” پروگرام کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور فیصل آباد میں پاک ترکیہ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی سینٹر کے قیام کو سنگ میل قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، ای کامرس، فِن ٹیک، مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔


اجلاس میں میڈیا، ثقافت، سیاحت اور ہنر مند افرادی قوت کے تبادلوں کے ذریعے عوامی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور جے ایم سی کے پروٹوکول کو مستقبل کے تعاون کے لیے روڈ میپ قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم رانا ثناء اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، عظمیٰ بخاری پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں شراکت داری پاکستان اور کا عزم آئی ٹی صحت کے

پڑھیں:

پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

 سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • معیشت مستحکم، ٹیکس نظام، توانائی ودیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی: وزیر خزانہ
  • ٹیکس نظام، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں، وزیرخزانہ
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ترکیہ کا 102 واں یوم جمہوریہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تقریب
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق