برطانوی شاہی خاندان میں تعلقات کی کشیدگی کے بعد ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ شہزادہ ہیری اور کنگ چارلس تقریباً ڈیڑھ سال بعد آمنے سامنے ملے ہیں۔

یہ ملاقات 10 ستمبر کو لندن کے کلیئرنس ہاؤس میں نجی چائے پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری شام 5 بجے کے بعد کار کے ذریعے کلیئرنس ہاؤس پہنچے اور تقریباً 55 منٹ تک اندر موجود رہے۔

ملاقات کی تصدیق بکھنگھم پیلس نے کی تاہم اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا۔

ہیری کے ترجمان نے بھی صرف یہی کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

طویل خاموشی کے بعد پہلی ملاقات

یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم ہے کہ فروری 2024 میں کنگ چارلس نے کینسر کے علاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے وہ اور ہیری آمنے سامنے نہیں آئے تھے۔

مبصرین کے مطابق، ہیری کے یادداشتوں پر مبنی کتاب اسپئیر اور متعدد انٹرویوز نے شاہی خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات کو مزید مشکل بنا دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق طویل عرصے تک کنگ چارلس ہیری کی کالز کا جواب نہیں دے رہے تھے۔

شہزادہ ہیری کا دورہ برطانیہ

ہیری اس وقت برطانیہ میں چند دن گزار رہے ہیں۔ وہ 8 ستمبر کو اپنی دادی ملکہ الزبتھ دوم کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد فلاحی سرگرمیوں میں شریک ہوئے، جن میں ویل چائلڈ ایوارڈز اور ناٹنگھم میں نوجوانوں کے ایک منصوبے کی تقریب شامل ہیں۔

ولیم اور ہیری کے تعلقات

اگرچہ کنگ چارلس سے ملاقات تعلقات کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم تصور کی جا رہی ہے، لیکن شہزادہ ہیری اور ان کے بھائی شہزادہ ولیم کے درمیان بدستور شدید کشیدگی موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں حالیہ دنوں میں لندن میں ایک دوسرے کے قریب موجود تھے مگر ملاقات نہ ہو سکی۔ شاہی مبصرین کے خیال میں یہ خلیج جلد پاٹنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

ماہرین کی رائے

مورخین کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے کے درمیان یہ ملاقات مصالحت کی طرف ایک اہم قدم ہے، لیکن اصل امتحان شاہی خاندان کے اندر وسیع تر تعلقات کی بحالی ہے۔

برطانوی شاہی امور کے ماہر رابرٹ لیسی کے مطابق ولیم اور ہیری کا اختلاف گہرا اور طویل المدتی ہے، اس میں بڑی تبدیلی فی الحال ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانوی شاہی خاندان بکھنگھم پیلس پرنس ہیری کلیئرنس ہاؤس کنگ چارلس ولیم اور ہیری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانوی شاہی خاندان پرنس ہیری کلیئرنس ہاؤس کنگ چارلس ولیم اور ہیری شاہی خاندان شہزادہ ہیری کنگ چارلس کے مطابق اور ہیری کے بعد

پڑھیں:

چیئرمین سینٹ کی  امارات کی وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر  سے ملاقات

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور  امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور  امارات کے شہریوں کو پاکستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کے دورے کی دعوت دی تاکہ ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ آذربائیجان کے آئین کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر  بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں یوسف رضا گیلانی نے متحدہ  وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر صقر غباش سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں 
  • بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو سے شاہی خطاب واپس، ونڈسر محل خالی کروا لیا
  • برطانوی شاہ چارلس نے اپنے بھائی سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا
  • ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی وجہ بتادی
  • شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا
  • بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو کے شاہی عہدے اور رہائش گاہ واپس لے لی
  • جنسی اسکینڈل: برطانوی پرنس اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب سمیت تمام شاہی اعزازت واپس لے لیے گئے
  • چیئرمین سینٹ کی  امارات کی وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر  سے ملاقات