متحدہ عرب امارات میں طویل تعطیلات؛ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں یوم الاتحاد (قومی دن) کی مناسبت سے شاندار تقریبات انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر طویل ویک اینڈ ملنے کا بھی امکان ہے۔
رواں برس 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا 54ویں یومِ اتحاد (نیشنل ڈے) کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ دن ملک کے 7 امارتوں کے اتحاد اور قیام کی یاد دلاتا ہے۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2 اور 3 دسمبر بروز منگل اور بدھ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی تاہم ویک اینڈ کے باعث عوام کو چار دن کا طویل ویک اینڈ ملنے کا قوی امکان ہے۔
ملکی قوانین کے تحت یہ چار روزہ تعطیلات بڑھ کر پانچ دن تک بھی ہوسکتی ہیں۔
https://www.
اس سال کی تقریبات کا آغاز ایک عظیم الشان تقریب سے ہوگا جس میں اماراتی قیادت شرکت کرے گی۔ اگرچہ مقام کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم یہ تقریب 2 دسمبر کو کسی اہم ثقافتی اور قومی مقام پر منعقد ہوگی۔
اسٹریٹجک اور تخلیقی امور کے ڈائریکٹر عیسیٰ السبوسی نے کہا کہ یوم الاتحاد کی تقریبات کا آغاز "یونین پلیج ڈے" سے کرنا اتحاد اور باہمی تعاون کی علامت ہے۔
گزشتہ برس یومِ اتحاد کی تقریبات جبیل حفیت، العین میں منعقد ہوئیں، جنہوں نے امارات کی روایات، ثقافت اور مستقبل کے وژن کو خوبصورت انداز میں پیش کیا تھا۔
اس تقریب کے بعد مختلف مقامات جیسے گلوبل ولیج، فیسٹیول پرومنیڈ، ہتہ، آؤٹ لیٹ ولیج مال اور قرآنی پارک جیسے مقامات پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
تقریبات کے منتظمین نے امارات میں رہنے والے تمام افراد خواہ شہری ہوں یا تارکینِ وطن، کو دعوت دی ہے کہ وہ اس سال کے یادگار جشن کا حصہ بننے کی تیاری کریں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کیلیے سیکورٹی پلان پر مشاورت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن اِن چیف سردار رمیش سنگھ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں صدر گرو نانک دربار کراچی سریش پسوانی، جواہر لال اور دیپک سنگھ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی، ٹریفک اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام زائرین، شرکاء اور مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے دوران پُرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔