جنگ کے 716ویں دن، فلسطینی مجاہدین کا شمالی غزہ سے راکٹ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
مبصرین کا کہنا ہے کہ 716 دنوں کے بعد فلسطینی مزاحمت نے صیہونی بستیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو کے دعووں کے باوجود فلسطینی مزاحمت غزہ کا دفاع کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کی جنگ کے 716 ویں دن، جب پوری پٹی میں شہریوں کے خلاف قابضین کے وحشیانہ حملے جاری تھے، فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے کے بعد صہیونی بستیوں اشکلون اور اشدود میں انتباہی خطرے کے سائرن فعال کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ غزہ 716 دنوں سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں ہے اور اس پٹی میں 64000 سے زائد افراد شہید جا چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے حماس کو تباہ کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کے بہانے پٹی پر حملہ کیا، اور جیسا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے کہا ہے کہ غزہ میں مصائب اور تباہی ناقابل تصور ہے، اور غزہ کے 1.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی مزاحمت
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں عون عباس بپی، اعظم سواتی، فلک ناز چترالی اور فوزیہ ارشد شریک ہوئے۔
بیرسٹر علی ظفر اڈیالا جیل میں ملاقات کی وجہ سے اجلاس میں نہ پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور اپوزیشن لیڈر تعیناتی پر گفتگو کی گئی، اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ میں احتجاج کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر ارکان کا موقف تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپوزیشن بینچوں پر بھی ہے اور وزارتیں بھی لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے سینٹ میں اپوزیشن بینچز کی تعداد پر سوالات اٹھائے جائیں گے۔