ملک بھر میں جمہوری اقدار کو دبانے کی کوشش ہو رہی ہے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں، چھوٹے تاجروں اور بچوں کی باتیں سننے سے خود بخود عاجزی پیدا ہوتی ہے اور یہی کیرالہ کے سابق وزیراعلیٰ کی خصوصیت تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کیرالہ کے سابق وزیراعلیٰ اومین چانڈی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اومین چانڈی ایک نہایت منکسر المزاج شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ تھوڑی سی طاقت پا کر متکبر ہو جاتے ہیں لیکن اومین چانڈی کی عوام سے انسیت نے انہیں ہمیشہ زمین سے وابستہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں، چھوٹے تاجروں اور بچوں کی باتیں سننے سے خود بخود عاجزی پیدا ہوتی ہے اور یہی ان کی خصوصیت تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں جمہوری اقدار کو دبانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ پائلٹ پروگرام کانگریس پارٹی کی طرف سے شروع کی گئی ملک گیر مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد بی جے پی کی طرف سے "ووٹ چوری یا ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری" کا مقابلہ کرنا ہے۔ کانگریس پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق "ووٹ حفاظت" پروجکٹ نہ صرف 2024ء کے قومی انتخابات کا تجزیہ کرے گا بلکہ بوتھ کی سطح پر اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ حقیقی ووٹروں کے نام نہ تو دھوکہ دہی سے جوڑے جائیں اور نہ ہی کاٹے جائیں۔ اندرونی ذرائع نے بتایا کہ بعد میں اس پروگرام کی توسیع دوسرے حلقوں تک بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ منتخب پارلیمانی سیٹیں راجستھان میں جے پور دیہی اور الور، چھتیس گڑھ میں کانکیر، مدھیہ پردیش میں مورینا اور اتر پردیش میں بانس گاؤں ہیں۔ الور جہاں بی جے پی امیدوار کی جیت کا مارجن 48,000 ووٹوں سے زیادہ تھا اور مورینا جہاں 52,000 ووٹوں کا فرق تھا، ان دو سیٹوں کو چھوڑ کر دیگر تین سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار چند ہزار ووٹوں سے ہار گئے۔ پائلٹ پروجیکٹ کو آسان بنانے کے لئے سبھی پانچ پارلیمانی سیٹوں میں سے ایک سیمپل اسمبلی سیٹ کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ تفصیلی رپورٹ تیار کی جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
پختون یار : فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پختونیار کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ تھانا میرا خیل بنوں میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر کی بیٹی گھر کے قریب کھیل رہی تھی، ملزم بچی کو اٹھا کر لے گیا، تاہم بچی کے چیخنے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔