data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان ٹیم نے فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر آئی سی سی کو باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔

ایشیا کپ کے اس بڑے میچ میں ٹی وی امپائر سری لنکا کے روچیرا پالیاگروگے نے فخر زمان کو کاٹ بی ہائنڈ قرار دیا تھا، جسے پاکستانی ٹیم نے غیر منصفانہ فیصلہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق میچ کے بعد ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے اپنے تحفظات میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ تک پہنچائے، جبکہ کپتان کی میچ رپورٹ میں بھی اس فیصلے کو نمایاں طور پر درج کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی کے امپائرز اور میچ منیجر کو بھی اس بارے میں باضابطہ شکایت دی۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فخر زمان کا آؤٹ ممکنہ طور پر غلط تھا۔ ان کے مطابق ٹیم کو لگا کہ گیند زمین پر لگی ہے، لیکن آخرکار فیصلہ امپائرز کا ہی ہوتا ہے۔ اس متنازع فیصلے کے بعد فخر زمان اور ہیڈ کوچ نے بھی ڈریسنگ روم میں سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فخر زمان 15 رنز بنا کر آؤٹ قرار دیے گئے تھے، اس وقت پاکستان کا اسکور صرف 21 رنز تھا۔ اس فیصلے نے میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن پر براہِ راست اثر ڈالا اور اسی وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے اسے سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے شکایت درج کرائی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حضور اکرم ؐکی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے، غلام حسین سوہو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام بورڈ کی سماعت گاہ میں سالانہ محفل میلاد النبی ؐبعنوان سیرت النبیؐ منعقد ہوئی جس میں بورڈ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ محمد ضیاالحق، ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ، افسران و ملازمین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر محفل سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ حضور اکرمؐکی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے، سیرت النبیؐ سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہم معاشرے میں باہمی مشاورت سے کام سے کریں۔ اپنے بچوں کی تربیت اسلامی ماحول میں کریں اور اپنے بچوں سے پیار اور محبت سے پیش آئیں۔ اس موقع پر مہمان مقرر علامہ مفتی محمد اسمٰعیل حسین نورانی نے کہا کہ حب رسولؐ ؐہمارے ایمان کی شرط اول ہے، امت مسلمہ کی وحدت کا واحد حل محبت مصطفی ؐسے وابستگی میں پوشیدہ ہے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ کی حفاظت کا ذمہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ اپنے اخلاق وکردار کو سنت رسول کے مطابق گزارنے میں ہماری کامیابی ہے۔ پیر سید شاہ اسد اللہ جنیدی نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ لوگوں کے دلوں میں جذبہ محبت رسول بیدار کریں وقت کی اشد ضرورت ہے کہ ہم آپس میں محبت کو فروغ دیں اور اپنی زندگی کو قرآنی احکامات اور سنت مصطفیؐ کے مطابق گزاریں۔ بورڈ کی طرف سے 4 ملازمین کیلئے حج کی قرعہ اندازی بھی کی گئی۔چیئرمین بورڈ اور ناظم امتحانات نے اپنی طرف سے خواتین ملازمین کیلئے دو عمرہ کی قرعہ اندازی کا بھی اعلان کیا جبکہ سیکریٹری بورڈ نے بھی اپنی طرف سے ایک خوش نصیب ملازم کو عمرہ کی ادئیگی کیلئے بھجوانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ :تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے،فخر زمان کا آئوٹ ٹاپ ٹرینڈ پر
  • فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پی سی بی نے تھرڈ امپائر کیخلاف آئی سی سی کو باضابطہ شکایت درج کرا دی
  • فخر زمان کامتنازع آؤٹ، پاکستان نے آئی سی سی سے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی
  • فخر زمان آوٹ: تھرڈ امپائر کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کیخلاف تین غلط فیصلے ریویو میں واپس ہوئے تھے
  • فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے فیصلے پر تنازع، سابق کرکٹرز اور شائقین برہم
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا اگلا صدر کون ؟ نام سامنے آگیا
  • ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر کون ہوگا؟ ممکنہ امیدوار کا نام سامنے آگیا
  • حضور اکرم ؐکی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے، غلام حسین سوہو