بنگلادیش سے شکست بھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے، چیراتھ اسالانکا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
بنگلادیش سے شکست بھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے، چیراتھ اسالانکا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
دبئی(سب نیوز )سری لنکن کپتان چیراتھ اسالانکا نے کہا ہے کہ بنگلادیش سے شکست کوبھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے۔ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران چیراتھ اسالانکا نے کہا کہ ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف شکست کو بھول گئے ہیں، دبئی میں دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔سری لنکن کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ جیت جائیں تو ٹورنامنٹ میں آسانی ہوجائے گی۔چیراتھ اسالانکا نے یہ بھی کہا کہ ہر بار ٹاس پر انحصار نہیں کیا جاسکتا، ٹاس ہار جائیں تو صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری ڈرگ کورٹ نے بغیرلائسنس ادویات بیچنے کے الزام میں حکیم شہزادکو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرمان کو اپیل کا حق دینے اور اس کیلئے 45 دن میں قانون سازی کا حکم حماس کا صدر ٹرمپ کو خط؛ غزہ جنگ بندی کے لیے بڑی پیشکش کردی صاحبزادہ فرحان نے بھارت کیخلاف ففٹی بناکر ‘گن شاٹ’ انداز میں جشن منانے کی وجہ بتا دی برطانیہ میں فلسطینی مشن کی عمارت کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسطینی پرچم بھی لہرادیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیراتھ اسالانکا جیتنا ضروری کہا کہ
پڑھیں:
بنگلادیش کا پنجاب حکومت کے ماحولیاتی تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد:بنگلہ دیش کی مشیر ماحولیات نے ماحولیاتی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات اور تجربات سے سیکھنے اور مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی مشیر ماحولیات، جنگلات اور کلائمیٹ چینج سیدہ رضوانہ حسن نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بنگلہ دیش لاہور میں ماحول کی بہتری کیلئے لاگو کردہ نظام سے سیکھنے کا خواہشمند ہے، ماحول کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
رضوانہ حسن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آلودگی کے خاتمے کے لیے بڑے تخلیقی اور جدت سے بھرپور اقدامات کیے ہیں، مجھے بڑی خوشی ہوگی اگر پنجاب حکومت ہمیں ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنے تجربات اور حکمت عملی سکھائے، پلاسٹک ویسٹ اور دیگر آلودگی کے ذرائع کے خاتمے، قدرتی ذخائر کے تحفظ، واٹر سکیورٹی اور مینجمنٹ میں لاہور نے مثالی کام کیا ہے۔
ہم بنگلہ دیش میں لاہور کے اس ماڈل کو اپنانا چاہتے ہیں، آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے زراعت اور خوراک کی پیداوار پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے یہ اثرات قحط سالی کی وجہ بنتے ہیں، پنجاب حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے جو تدابیر اپنائی ہیں، وہ ہمارے لئے سبق ہے۔
سیدہ رضوانہ کا کہنا تھا کہ علاقائی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، بنگلہ دیش بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی لپیٹ میں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لاہور کے تجربات سے سیکھیں اور مل کر ماحولیاتی مشترکہ مقاصد کے لیے کام کریں، میں خود بنگلہ دیش میں ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنے والی ایک ورکر رہی ہوں، فضائی معیار کی بہتری کے لئے کچھ نہ کرنے پر حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اب بنگلہ دیش کی ماحولیاتی بہتری کی وزیر کے طور پر پنجاب حکومت کے تخلیقی اور جدت پر مبنی اقدامات کو بنگلہ دیش میں لاگو کرنا چاہتی ہوں، بنگلہ دیش سو فیصد قابل تجدید توانائی پر جانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، سولر پینلز کے فروغ سے پاکستان نے قابل تجدید توانائی کو مقبول بنانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔