آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوشش بیکار ہے، امریکی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے حماس کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب دنیا کے بہت سے ممالک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ایسے میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے دعویٰ کیا کہ کوئی فلسطینی ریاست وجود نہیں رکھتی اور اگر ایسی کوئی ریاست وجود میں آتی ہے تو وہ صرف اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہی وجود میں آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار CBS چینل کے مارننگ شو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعدد امریکی اتحادی ممالک کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لئے اقوام متحدہ سے اپیل کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ جب تک جنگ جاری ہے، یہ سارا عمل بے نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریباً ایک بیکار پروجیکٹ ہے جسے دنیا کے بعض رہنماؤں نے اپنے آپ کو نمایاں کرنے کے لئے شروع کیا ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ ان اقدامات سے حماس کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کا فی الحال ایک موقع موجود ہے۔ دنیا کا واحد رہنماء جو واقعی ایسا کر سکتا ہے یا اس کے قریب پہنچ سکتا ہے وہ صرف اور صرف صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" ہیں۔ اسی وجہ سے خطے کا ہر ملک اور سچ کہوں تو دنیا کا ہر ملک، بشمول فلسطین كو تسلیم کروانے کی اس کوشش میں شامل بہت سے لوگ، ڈونلڈ ٹرامپ سے التجا کر رہے ہیں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔ ماركو روبیو نے كہا كہ آج خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے اکثر مسلم ممالک کے ساتھ ہم ایک بہت اہم میٹنگ كریں گے۔ شاید ہماری اس كوشش سے غزہ میں تنازعہ ختم ہو سكے، قیدی رہا ہو سكیں اور ایسا انتظام فراہم کیا جا سكے جس میں غزہ کے لوگوں کو محفوظ طریقے سے انسان دوست امداد فراہم کی جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کا مختلف ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم
فائل فوٹونائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اپنے بیان میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کو تسلیم کریں۔
جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر چئیر کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے فلسطینی ریاست کو انیس سو اٹھاسی میں آزادی کے اعلان کے فوری بعد تسلیم کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کو تسلیم کیا جانا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت فلسطینی عوام کا قانونی حق ہے۔ ان ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جانا خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کی جانب قدم ہے۔