شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات طے پاگئی جس کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اشارہ دیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اینکر پرسن محمد مالک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے پاگئی ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا وہ ان خبروں کی تصدیق کرسکتے ہیں؟
اس سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے بھی اس ملاقات کے بارے میں سنا ہے لیکن وہ ابھی اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
تقرر و تبادلے
اگر ان خبروں کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ شہباز شریف اور ٹرمپ کی دوسری ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم اس وقت نیو یارک میں موجود ہیں جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، ان کی دیگر اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک ملاقات شیڈول ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ہوگئی
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں رہنمائوں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔