دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد رقم نکالی گئی .اسٹیٹ بنک
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )ملک کے کمرشل بینکوں سے مالی سال 2025-26 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 1 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم نکالی گئی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینوں میں 1.035 کھرب روپے کی رقم بینکوں سے نکلوائی گئی اس اقدام کے باعث بینکوں کے مجموعی ذخائر کم ہو کر 34.
(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق اتنے کم عرصے میں اتنی بڑی رقم نکالے جانے کا ایک ہی مطلب ہے کہ صارفین متبادل سرمایہ کاری کی طرف رخ کر رہے ہیں ان کا کہناہے کہ اس غیرمعمولی رقم کی منتقلی کی بڑی وجوہات میں شرح سود میں نمایاں کمی اور ٹیکس نظام کی سخت نگرانی شامل ہیں مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ 11 فیصد تک کم کر دیا ہے، جو گزشتہ سال 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھا، جس کی وجہ سے ڈیپازٹ پر حاصل ہونے والا منافع کم ہو گیا ہے اس کے نتیجے میں لوگ اپنا سرمایہ اسٹاک مارکیٹ، سونا اور دیگر منافع بخش ذرائع میں منتقل کر رہے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کھرب روپے
پڑھیں:
چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے
چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدم موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنےکا حکم وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا افغان طالبان کی ڈھٹائی، ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھا لیے، استنبول مذاکرات بے نتیجہ ختم عدالت کا علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم مسلم لیگ (ق) کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم