اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئرمحمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )اسلامی نظریاتی کونسل نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا ، اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے کے مطابق مرزا محمد علی کے کئی بیانات نقلِ کفر پر مشتمل ہیں،مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے۔نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پرانجنیئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔انجنیئر محمد علی مرزا نے بار بار نقلِ کفر پر مشتمل بیانات دہرائے۔گستاخانہ جملے دہرانے سے مرزا محمد علی کا جرم مزید سنگین ہوگیا۔

شرعی اصول ہے کہ کفر کے الفاظ صرف جائز دینی ضرورت پر نقل کیے جاسکتے ہیں۔کفر کے الفاظ صرف باطل کی تردید، تعلیم یا تنبیہ کے مقصد سے نقل کیے جاسکتے ہیں۔بلا ضرورت کفر آمیز کلمات دہرانا ناجائز اور سخت گناہ ہے۔حرمتِ رسول ۖ کے معاملے میں بلا ضرورت توہین آمیز جملے دہرانے کی قطعا اجازت نہیں۔انجینئر محمد علی مرزا پر توہین قرآن کی دفعات شامل کی جائیں۔محمد علی مرزا کے مسیحی عقائد پر الزامات پر مسیحی قائدین وضاحت کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے: محمود خان اچکزئی ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے: محمود خان اچکزئی اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غلط قرار دے دیا اختر مینگل پر سفری پابندی غیرقانونی قرار، عدالت کا نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کا حکم بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ غزہ، مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ پاکستان کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل نے محمد علی مرزا قرار دے دیا

پڑھیں:

شادی ختم ہونے کے بعد منفی ماحول سے بچنے کیلئے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ کیا، آمنہ شیخ

 

پاکستان شوبز کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔

مات، پاکیزہ، داَم، اڑان اور میں عبدالقادر ہوں جیسے مقبول ڈراموں میں بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طلاق کے بعد میڈیا انڈسٹری سے تقریباً سات سال دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محب مرزا سے شادی ختم ہونے اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں مکمل ذہنی و جذباتی بحالی کی ضرورت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے اردگرد بہت زیادہ دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کی فیملی پہلے سے موجود تھی اور انہوں نے اداکارہ کو مضبوط سہارا دیا۔

آمنہ شیخ کے مطابق اسی 7 سال کے دوران انہوں نے خود کو سنبھالنے، اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے اور مستقبل کے فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے عزم کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دبئی منتقلی کے دوران ان کی ملاقات عمر سے ہوئی اور دونوں خاندانوں کی رضا مندی کھے بعد ہی ان دونوں نے باہمی رضا مندی سے شادی کا فیصلہ کیا۔

اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے کے حوالے سے آمنہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو سوشل میڈیا کی توجہ اور غیرضروری بحث سے بچانا چاہتی ہیں، اسی لیے وہ اپنی بیٹی یا گھر کے معاملات کو عوامی سطح پر شیئر نہیں کرتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شادی 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی جس کے بعد محب مرزا نے ساتھی اداکارہ صنم سعید سے شادی کرلی جس کا اعلان رواں سال کیا گیا۔

آمنہ شیخ نے بھی طلاق کے بعد دوسری شادی کرلی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان بے نتیجہ مذاکرات اور طالبان وزرا کے اشتعال انگیز بیانات، جنگ بندی کب تک قائم رہے گی؟
  • مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی نے بھارت میں فرقہ واریت میں خطرناک اضافہ کر دیا
  • سہیل آفریدی کے بہادر سپوتوں کے بارے بیانات دشمن کو خوش کرنے کی کوشش، معافی مانگیں، محسن نقوی: وزیراعلیٰ قومی یکجہتی برقرار رکھیں، فیصل کنڈی
  •  انجینئر محمد علی مرزا کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور
  • کتنے شیریں ہیں ترے لب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور
  • ڈاکٹر باقر قالیباف کراچی پہنچ گئے، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے استبال کیا
  • شادی ختم ہونے کے بعد منفی ماحول سے بچنے کیلئے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ کیا، آمنہ شیخ
  • چیئرمین سی جے سی ایس سی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورۂ برونائی: دفاعی تعلقات کے فروغ پر اتفاق