جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے،بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے۔
خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے، جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔
جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی آگ سے باہر نکلیں، عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برتاﺅ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،دونوں کو بنیادی انسانی حقوق اور دیگر سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا عمران خان کے جعلی حکومت
پڑھیں:
جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر کو پارٹی سے نکال دیا
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔
اعلامیے کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کر دیا ہے۔ pic.twitter.com/1Dr5kH1KPA
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 10, 2025
واضح رہے کہ جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، حالانکہ جے یو آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
جے یو آئی کے علاوہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، اور اس کے ساتھ ہی سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
جے یو آئی کے سینیئر رہنما عبدالغفور حیدری نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی ترمیم استعفی جمعیت علما اسلام جے یو آئی سینیٹر شپ وی نیوز