پاک بھارت فائنل؛ میچ جیتنے کے لیے سابق کپتان کے قومی ٹیم کو مفید مشورے
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے فائنل سے قبل سابق کپتان انتخاب عالم نے قومی ٹیم کو میچ جیتنے سے متعلق مفید مشورے دیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق کپتان انتخاب عالم نے کہا کہ منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلیں تو ٹیم میں جیتنے کی صلاحیت ہے اور خوشی ہوگی اگر ہم بھارت کے خلاف فائنل میچ جیت جائیں۔
انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں وکٹ گرنے نہ دیں اور بولنگ سمجھ داری سے کریں تو کامیابی کے امکان بڑھ جائیں گے۔
https://www.facebook.com/reel/1745872542782568/
انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ سے میچ میں پوزیشن مستحکم ہو سکتی ہے، کوچ کھلاڑیوں کو یقین دلائے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو اس سے اچھا موقع نہیں مل سکتا کہ وہ 24 کروڑ عوام کو جیت کا تحفہ دے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج شام ساڑھے 7 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق کپتان ٹیم کو
پڑھیں:
شارلٹس ول اوپن اسکواش: نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
کوارٹر فائنل میں نور زمان نے تھرڈ سیڈ مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
نور زمان نے کوارٹر فائنل میچ صرف 35 منٹ میں تین صفر سے جیتا۔
پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-9 اور 11-9 رہا۔
سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا۔
امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔