ناسا کے منتظم شان ڈفی نے چاند پر انسانی بستی یعنی ایک ’گاؤں‘ بسانے کے منصوبے کی مدت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ پر زندگی کے آثار: نئے اور مضبوط سراغ مل گئے

ناسا ایڈمنسٹریٹر شان ڈفی۔

پیر کو ہونے والی بین الاقوامی خلائی کانگریس میں شان ڈفی سے سوال کیا گیا کہ آئندہ دہائی میں ناسا کی کامیابی کس صورت میں دیکھی جائے گی جس پر انہوں نے کہا کہ ہم چاند پر انسانی زندگی کو پائیدار بنا دیں گے اور یہ صرف ایک آؤٹ پوسٹ نہیں بلکہ ایک مکمل گاؤں ہوگا۔

کانفرنس میں امریکا، چین، جاپان، بھارت، یورپ اور کینیڈا کی خلائی ایجنسیوں کے سربراہان شریک ہوئے۔ شان ڈفی نے جس کا اعلان کیا وہ گاؤں عام گاؤں نہیں ہوگا بلکہ ایٹمی توانائی سے چلنے والا گاؤں ہوگا۔

مریخ پر انسانی قدم کی خیالی تصویر۔

واضح رہے کہ ناسا حال ہی میں ایک ’ریکویسٹ فار انفارمیشن‘ جاری کر چکا ہے جس میں چاند پر ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کرنے کے لیے نجی شعبے کی مدد طلب کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: ناسا نے مریخ پر پانی کے غائب ہونے کا نیا سبب دریافت کر لیا

شان ڈفی نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ اگلی دہائی میں ناسا مریخ تک پہنچنے کے مشن میں نمایاں پیش رفت کر چکا ہوگا اور ہم اس مقام پر ہوں گے جہاں انسانوں کے قدم مریخ کی سطح پر پڑنے والے ہوں گے۔

امسال کانگریس کا تھیم ’پائیدار خلا، مستحکم زمین‘ رکھا گیا ہے۔ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے ناسا منتظم نے خلا میں انسانی زندگی کو برقرار رکھنے کے ہدف کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ناسا کا حق اور دائرہ کار ہے کیونکہ امریکا کی تمام سرکاری ایجنسیوں میں صرف ناسا کو ہی خلائی تحقیق کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اداروں کا کام زمینی استحکام اور زمین پر زندگی کی بقا کو یقینی بنانا ہے جب کہ ناسا کی اولین ترجیح خلائی دریافت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چاند اور مریخ چاند پر گاؤں مریخ پر انسانی قدم ناسا ناسا ایڈمنسٹریٹر شان ڈفی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چاند اور مریخ چاند پر گاؤں چاند پر

پڑھیں:

رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔

 رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون  7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل  7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔  سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کا سپر مون اوسط پورے چاند سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا اس رات، چاند زمین سے تقریباً 224,599 میل (361,400 کلومیٹر) کی دوری پر ہوگا۔ اوسطاً ہر سال 3 سے 4 سپر مون نمودار ہوتے ہیں، تاہم اس سے قبل آخری سُپر مون 11 ماہ قبل نومبر 2024 میں دیکھا گیا تھا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سُپر مون خاص طور پر اُس وقت زیادہ حسین منظر پیش کرتا ہے جب وہ افق کے قریب طلوع ہوتا ہے، کیونکہ اُس وقت وہ معمول سے کہیں زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں سال کا پہلا پورا چاند’’ سپر مون‘‘ 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا
  • رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔
  • رواں سال کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟
  • 7 اکتوبر کو سال کا پہلا سپر مون کیا پاکستان میں بھی دکھائی دے گا؟
  • اسرائیل صمود فلوٹیلا سے گرفتار افراد کیخلاف کیا کارروائی کرے گا؛ حکام نے بتادیا
  • ’مریخ پر جینا اور مرنا چاہتا ہوں‘، ایلون مسک مسک کی خواہش
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن کے بعد ناسا بند، لاکھوں ملازمین فارغ
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن کے بعد ناسا بند، لاکھوں ملازمین فارغ، بحران شدید ہوگیا
  • پاکستان میں رواں سال ’سپر مون‘ پہلی بار کب دکھائی دے گا؟
  • امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن: ناسا کے 15 ہزار ملازمین فارغ، مشن معطل