data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-08-25
کراچی (اسٹاف ر پورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے حکومت پاکستان سے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی اپیل کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے بیشتر شہروں میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے کاروباری نظام متاثر ہوا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے انکم ٹیکس فائلنگ میں توسیع کاروباری برادری کے لیے سہولت ہوگی حسن بخشی نے انکم ٹیکس ریٹرن کے فارم میں مختلف مقامات پر کی گئی ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس سال 2025-26 کیلئے جو نئی شرائط متعارف کرائی گئی ہیں ، ایف بی آر نے یہ ترامیم کسی پیشگی مشاورت یا تکنیکی تیاری کے بغیر نافذ کی ہیں، جس کی وجہ سے ٹیکس گزار باالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد شدید الجھن و مشکلات کا شکار ہیں بغیر مشاورت کے نافذ کی گئی ترامیم سے ٹیکس دہندگان کا اعتماد مجروح ہوا ہے چئیرمین آباد نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں بروقت انکم ٹیکس فائلنگ ممکن نہیں، حسن بخشی نے کہا کہ ایف بی آر کو چاہئے کہ ٹیکس دہندگان کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر تاریخ میں توسیع کرے۔ ان حالات میں ٹیکس ریٹرن کی پیچیدہ شرائط اور کم وقت دینا کاروباری طبقے کے ساتھ زیادتی ہے۔ حکومت وقت حالات کا ادراک کرے اور حکومت مشکل حالات میں عوام اور تاجروں کو ریلیف فراہم کرے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انکم ٹیکس میں توسیع کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان

لاہور: اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے تحت پنجاب حکومت نے ایسے شہریوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے جو اپنے گھروں کی مرمت، مضبوطی یا توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے اہل درخواست گزاروں کو 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر سود کے اپنے گھر کی ضروری تعمیراتی ضروریات پوری کر سکیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کم اور متوسط آمدن رکھنے والے خاندانوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا اور گھروں کی محفوظ تعمیر و مرمت میں مالی مدد دینا ہے۔

دو مختلف کیٹیگریز میں قرض فراہم کیا جائے گا
اس اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلی کیٹیگری ان افراد کے لیے مختص ہے جو اپنے موجودہ گھر کی چھت کی مرمت، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی یا ضروری تعمیراتی کام کروانا چاہتے ہیں۔ ایسے درخواست گزار 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض حاصل کر سکیں گے، جس کی واپسی 9 سال کے دوران آسان ماہانہ اقساط میں ہوگی۔ اس کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 4 ہزار 700 روپے ہوگی۔

دوسری کیٹیگری ان شہریوں کے لیے رکھی گئی ہے جو اپنے گھر میں توسیع، جیسے دوسری منزل یا اضافی کمروں کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جسے بھی 9 سال میں واپس کرنا ہوگا۔ اس قرض کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 9 ہزار 300 روپے ہوگی۔

درخواست کیسے دیں؟

اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد پنجاب حکومت کے مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کراتے وقت شناختی اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

وہ افراد جو انٹرنیٹ کے ذریعے درخواست نہیں دے سکتے، ان کے لیے متبادل سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایسے شہری اپنی درخواست متعلقہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

حکومت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنی تمام معلومات اور دستاویزات مکمل کر لیں تاکہ درخواست کی جانچ کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

  • این سی سی آئی اے کے افسران کو فرائض کی انجام دہی سے نہ روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست