گاندربل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے خبردار کیا کہ لداخ کی کشیدہ صورتحال کو مذید خراب نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور بھارتی حکومت کو کشمیریوں کے صبر کا مزید امتحان نہیں لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے گاندربل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لداخ کی کشیدہ صورتحال کو مذید خراب نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کی صورتحال کسی بھی لمحے تبدیل یو سکتی ہے، لیکن ہم نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ ہمارا حق ہے۔ لداخ کے لوگ یونین ٹیریٹری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ وادی کشمیر میں بے گناہوں کو تکلیف پہنچے اور ہم پرامن طریقے سے اپنا مطالبہ جاری رکھیں گے۔ عمر عبداللہ نے یاد دلایا کہ بھارتی حکومت نے ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ کو بھی یقین دہانی رائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں اور انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اب ریاستی حیثیت بحال کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ جائز ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے ریاستی حیثیت

پڑھیں:

امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دو ریاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلسطین کا ساتھ دینا ہر مسلمان پر فرض ہے، فلسطینی عوام کی ہر حد تک مدد کریں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی کا مسلط فیصلہ ہرگز قبول نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ امن فارمولا اور دو ریاستی منصوبہ کسی طور قبول نہیں، علامہ علی اکبر کاظمی
  • پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛دفتر خارجہ
  • مقبوضہ کشمیر، سیرت النبی (ص) کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک
  • آزادکشمیرکے عوام کو تمام حقوق حاصل ہیں،پاکستان کابھارتی پروپیگنڈے پرردعمل
  • اگر ٹرمپ دو ریاستی حل کی طرف جاتے ہیں تو روس حمایت کرے گا، پیوٹن
  • آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، وزیر دفاع کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنیوالے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا