محمد اظہرالدین کے بعد ایک اور سابق بھارتی کپتان نے بورڈ اور ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت کو 1983 میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جانا چاہیے۔

کپل دیو نے اپنے بورڈ اور ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت نے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے تو ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر نہیں ہونی چاہیے، جو بات کھیل کے لیے اچھی نہ ہو اسے ختم کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔

کپل دیو نے کہا کہ میری صرف اتنی گزارش ہے کہ کھلاڑیوں اور میڈیا دونوں کی ذمہ داری ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔

یاد رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے فتح حاصل کی تھی تاہم بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب  

معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور تنقید پر ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔  کئی صارفین نے ریپر کے اس عمل کو سیاسی تناظر میں دیکھا، جبکہ بعض مداحوں نے اسے فن اور ثقافت کی حدوں سے بالاتر ایک اقدام قرار دیا۔

        View this post on Instagram                      

طلحہ انجم نے اب اس وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی سیاسی بیانیے کی تائید یا مخالفت کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ فن کے ذریعے سرحدوں سے آگے بڑھنے والے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق فنکار کا کام تقسیم نہیں بلکہ لوگوں کو جوڑنا ہونا چاہیے، اور یہی اصول وہ اپنے فن میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

طلحہ کا کہنا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے فن کی کوئی سرحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی جھنڈے کو لہرانے سے تنازعہ کھڑا ہوگا تو ہو جائے میں دوبارہ بھی ایسا کروں گا بغیر میڈیا کی پرواہ کیے، اردو ریپ ہمیشہ بے باک رہے گا۔

انہوں نے میڈیا کی جانب سے اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے تاثر کو بھی رد کیا اور کہا کہ وہ شور اور تنازعے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • سیاسی وجوہات کی بنا پر بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی
  • پی سی بی سے اختلافات؛ اظہرعلی نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
  • سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
  • سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
  • بھارتی کپتان شبمن گل کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت
  • میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب
  • میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب  
  • ’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں
  • سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں
  • سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی کولکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے