Jasarat News:
2025-10-04@20:01:50 GMT

افغانستان: موبائل فون نیٹ ورک بھی بند، بلیک آﺅٹ کی کیفیت

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کابل:۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر میں موبائل فون نیٹ ورکس بھی بند کر دیے ہیں جبکہ سیٹلائٹ ٹی وی کی نشریات بُری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اس سے قبل فائبر آپٹک انٹرنیٹ پہلے ہی معطل کیا جا چکا تھا، جس کے بعد رابطوں کا مکمل بلیک آﺅٹ پیدا ہو گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان میں اس وقت مکمل انٹرنیٹ بلیک آﺅٹ جاری ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کابل میں دفاتر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹس لینے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ ٹی وی اور ریڈیو نشریات میں بھی رکاوٹوں کا اندیشہ ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر پروازیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائیٹ ریڈار 24 کے مطابق منگل کو کم ازکم آٹھ پروازیں منسوخ یا معطل ہوئیں۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ طالبان نے نور کمیونیکیشن کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے جبکہ سلام کمیونیکیشن اور دیگر نیٹ ورکس بھی اب انٹرنیشنل سطح پر معطل کر دیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں کسٹم کلیئرنس، وسطی ایشیا کے لیے ٹرانزٹ اور بارڈرز پر کارروائیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت سرحدی مقامات پر ایمیگریشن صرف دستی طریقے سے ہو رہی ہے جبکہ ایئرپورٹس بند ہیں۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی؛ یوپی موڑ کے قریب خوفناک آتشزدگی سے 20 جھگیاں جل کر خاکستر

نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب جھگیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، شعلوں نے درجنوں کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیم مع ایمبولینس اور فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چھ گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے 20 سے زائد جھگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ: زور سے جمائی لینے کے دوران خاتون کی گردن ٹوٹ گئی
  • اسلام آباد: آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل، رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری
  • سیلاب متاثر ہ علاقوں میں سروے جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل شروع ہونا چاہیے: مسرت جمشید چیمہ
  • موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے،ترجمان پی ٹی اے
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر
  • افغانستان میں دو دن کے مکمل بلیک آؤٹ کے بعد موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال 
  • یوپی موڑ کراچی پر آگ لگنے سے کچی آبادی متاثر، 20 جھگیاں جل کر راکھ
  • کراچی؛ یوپی موڑ کے قریب خوفناک آتشزدگی سے 20 جھگیاں جل کر خاکستر
  • امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن: ناسا کے 15 ہزار ملازمین فارغ، مشن معطل
  • افغانستان میں انٹرنیٹ پر کوئی پابندی عاید نہیں‘ طالبان