data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251002-05-12
ٹنڈوآدم (جسارت نیوز)گوہرشاہی توہین رسالت کے جرم میں سزایافتہ ہے، انجمن سرفروشان اسلام پرپابندی عائدکی جائے،5 اکتوبرکوکوٹری میں گوہرشاہی کی یادمیں پروگرام پرپابندی لگائی جائے،میرپوخاص، کوٹری میں ان کی ارتدادی سرگرمیوں کوروکاجائے،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی اورختم نبوت لائرزفورم کے صدرمیئو منظوراحمدراجپوت ایڈووکیٹ،حافظ عبدالرحمن الحذیفی، چیئرمین امن ویلفیئر فائونڈیشن میرپوخاص کے سربراہ ڈاکٹربشیرالٰہی،پاسبان ختم نبوت کے حافظ شیراسامہ بن طاہر،شبان ختم نبوت کے محرم علی راجپوت ودیگرنے بدترین گستاخ رسول ریاض احمدگوہرشاہی کے ماننے والے انجمن سرفروشان اسلام کے نام سے سب سے زیادہ کوٹری،میرپورخاص، جامشورو کے علاقوں میں خودکو بریلوی مسلک کا مسلمان ظاہرکرکے مسلمانوں کومرتدبنارہے ہیں ، جبکہ علامہ شاہ احمدنورانی صدیقی مرحوم اورعلامہ ڈاکٹرابوالخیر محمدزبیر سمیت دیگرجیدبریلوی مسلک کے مفتیان کرام کے فتاوے موجود ہیں جن میں واضح انہوں نے لکھا ہے کہ گوہرشاہی کا بریلوی مسلک سے کوئی تعلق نہیں یہ اور اس کے ماننے والے سکہ بند کافرہیں۔مفتی طاہرمکی نے کہا کہ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے بانی علامہ احمدمیاں حمادی مرحوم جن کی ایف آئی آر پر انسداد دہشتگردی میرپورخاص کی خصوصی عدالت کے معززجج عبدالغفورمیمن نے 11 مارچ 2000ء کوتوہین رسالت،توہین قرآن،اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کے جرائم ثابت ہونے پر 98 سال کی سزاسناکرلکھاکہ سزائے موت اس لیے نہیں دی گئی کہ گوہرشاہی ملک سے فرارتھا۔مفتی طاہرمکی نے کہا کہ تمام مسلک کے مفتیان کرام کے فتاوی علامہ احمدمیاں حمادی نے عدالت میں پیش کئے جس کے بعد عدالت نے سزاسنائی۔علما کا کہنا ہے کہ گوہرشاہی اوراس کو مسلمان ہی ماننے والے دائرہ اسلام سے خارج ہیں توکوٹری کے اندرگستاخ رسول کے یوم مرگ 5 اکتوبر پر انجمن سرفروشان اسلام کی جانب سے عرس وجلسہ رکھنا مذہبی فسادات پھیلاناہے گوہرشاہی کینام سے کسی بھی تقریب پرفوری پابندی عائدکی جائے بصورت دیگرحالات کی ذمے داری حکومت پرہوگی۔

جسارت نیوز سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فلوٹیلا پر حملے کی ذمے داری امریکی حکومت ہے‘فلسطین فاؤنڈیشن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-01-9

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں سیکڑوں مرد و خواتین شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے
تھے جن پر صمود فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو، جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، میجر (ر) قمر عباس، پیپلز پارٹی کے ارشد نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی، مسلم لیگ ن کے پیر ازہر علی شاہ ہمدانی، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مرکزی مسلم لیگ کے فیصل بلوچ، اے این پی کے یونس بونیری، پی ٹی آئی کی عرم بٹ، پاکستان نظریاتی پارٹی کے حمزہ نقوی، مسیحی رہنما پاسٹر ایمانوئیل، وکلاء رہنما حسیب جمالی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کا حق ہے اور امریکہ کسی صورت یہ اختیار نہیں رکھتا۔ انہوں نے اسرائیل کو ناجائز اور غاصب ریاست قرار دیا اور اسلامی و عرب حکومتوں سے غزہ کے دفاع کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹرمپ پلان کی حمایت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بیان واپس لینے اور قائداعظم و علامہ اقبال کے مؤقف کی تجدید پر زور دیا۔اس موقع پر شرکاء نے “امریکہ مردہ باد”، “اسرائیل نامنظور” اور “فلسطین کی آزادی” کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں عبد الوحید یونس، یاور عباس، ابراہیم چترالی، اعجاز فضل، مفتی محمد سعید، نسرین حسین، جبین عالم، فرید میمن، قاضی زاہد حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر :حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں طے پانے والے معاہدے کا متن سامنے آ گیا۔
  • انجینیئر محمد علی مرزا کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
  • وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی
  • فلوٹیلا پر حملے کی ذمے داری امریکی حکومت ہے‘فلسطین فاؤنڈیشن
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن کی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر وے پر ہیوی بائیکس پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • منعم ظفر خان کی مفتی نعمان نعیم،مفتی محمد زبیر،علامہ صادق جعفری سے ملاقات،یکجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت