کنزیومر مصنوعات بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل نے بھی پاکستان میں مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی اعلامیہ کے مطابق خطے کے دیگر ملکوں سے تیار کردہ مصنوعات ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے زریعے صارفین تک پہنچائی جائیں گی۔

کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پی اینڈ جی نے اپنی عالمی حکمتِ عملی کے تحت ترقی اور قدر میں اضافے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پاکستان میں اپنے کاروباری اور عملیاتی ماڈل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی اب ایک تیسرے فریق (ڈسٹری بیوٹر) کے ذریعے صارفین کو اپنی مصنوعات فراہم کرے گی۔ اس فیصلے کے تحت پی اینڈ جی پاکستان اور جِلیٹ پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کر دی جائیں گی، اور پاکستانی صارفین کو خطے میں موجود دیگر آپریشنز کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں گی۔

کمپنی اس عمل کی تکمیل تک معمول کے مطابق اپنا کاروبار جاری رکھے گی، جس میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی پی اینڈ جی پاکستان اور اس کے علاقائی معاون دفاتر فوری طور پر منتقلی کے منصوبے پر کام کا آغاز کریں گے جس میں سب سے پہلے توجہ پی اینڈ جی کے ملازمین پر دی جائے گی۔

جن ملازمین کی ذمہ داریاں اس فیصلے سے متاثر ہوں گی، انہیں پی اینڈ جی کے دیگر ممالک میں موجود آپریشنز میں مواقع فراہم کیے جائیں گے یا پھر مقامی قوانین، کمپنی کی پالیسیوں اور اقدار و اصولوں کے مطابق علیحدگی پیکجز دیے جائیں گے۔

متعدد ممکنہ آپشنز پر غور کرنے کے بعد کمپنی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں صارفین کو خدمات فراہم کرنے کا سب سے موزوں طریقہ تیسرے فریق کے ڈسٹری بیوٹر ماڈل کو اپنانا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں پی اینڈ جی کے مطابق

پڑھیں:

پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا 


پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جب کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں اپریٹ کرے گی۔

پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی، اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور  شام 5 بجے  مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

ترجمان  پی آئی اے نے کہا کہ پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور انتہائی موزوں کرایہ متعارف کروایا گیا ہے۔

اب ہمارے ہم وطن 15 گھنٹے کی مسافت کے بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے، 5 سال کے عرصے بعد پی آئی اے دوبارہ سے یہ روٹ شروع کرنے پر بہت پر جوش ہے۔

ترجمان کے مطابق ہمارا نصب العین ہے کہ ہم مسافروں کو انتہائی آرام دہ اور تمام تر سہولیات سے مزین سفری سہولیات مہیا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا 
  • پروکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا اعلان
  •  امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں اپنی تجارتی سرگرمیاں بند کر نے کااعلان
  • امریکی کمپنی کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ بند کرکے ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر منتقل ہونے کا فیصلہ
  • پاکستان سے پی اینڈ جی کے انخلا کے بعد گلٹ (Gillette)کے آپریشنز بند کرنے کا اعلان
  • نیشنل پریس کلب کے باہر اسلام آباد پولیس کا وکلا پر تشدد، گرفتاریاں
  • پروکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں مزید کاروبار نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ بھی بتادی
  • پاکستان میں ایک اورملٹی نیشنل کمپنی پراکٹراینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) کا اپنا بزنس ختم کرنے کا اعلان ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا
  • ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشن بند کرنے کا اعلان